ایران کے سب سے بڑے گیس فیلڈ پر اسرائیلی حملے کے بعد تیل کی قیمتوں میں اضافہ

اسرائیل کے ایران کے سب سے بڑے گیس فیلڈ پر حملے کے بعد عالمی تیل مارکیٹ میں زبردست ہلچل مچ گئی قیمتیں اچانک 5 فیصد سے زائد بڑھ گئیں اور دنیا بھر میں توانائی بحران کا خدشہ شدت اختیار کر گیا۔ رپورٹس کے مطابق برینٹ کروڈ کی قیمت بڑھ کر 108.66 ڈالر فی بیرل تک جا […]

عیدالفطر 2026: کن ممالک میں آج، کل اور پرسوں عید منائی جائے گی؟

دنیا کے مختلف ممالک میں شوال کا چاند نظر آنے یا نہ آنے کی بنیاد پر عیدالفطر 2026 کی تاریخوں کا اعلان کر دیا گیا ہے، جس کے باعث بعض خطوں میں کل بروز جمعہ اور باقی خطوں میں پرسوں بروز ہفتہ عید الفطر منائی جائے گی۔  20 مارچ بروز جمعہ کو عید کہاں منائی […]

پارس گیس فیلڈ پر حملے کے بعد ایران کا رات گئے اسرائیل کو بڑا جواب، کلسٹر میزائل برسا دیے

ایران نے اسرائیل پر رات گئے کلسٹر میزائلوں سے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے جبکہ مغربی کنارے میں بھی جانی نقصان ہوا۔ ایران نے گیس فیلڈ پر اسرائیلی حملے کے بعد رات گئے اسرائیل پر بڑا جوابی حملہ کرتے ہوئے کلسٹر میزائل داغ دیے۔ خبر ایجنسی کے […]

تہران میں علی لاریجانی سمیت دیگر شہداء کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد کی شرکت

اسرائیلی حملوں میں شہید جانے والے علی لاریجانی سمیت اہم ایرانی رہنماؤں کی اجتماعی نمازِ جنازہ ادا کی گئی، جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی اور فضا سوگ اور غم سے بوجھل رہی۔ سرکاری میڈیا کے مطابق سابق سیکیورٹی سربراہ علی لاریجانی، بسیج فورس کے کمانڈر غلام رضا سلیمانی سمیت دیگر افراد کی نمازِ […]

آبنائے ہرمز کی بندش، ایران جنگ؛ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ

امریکی اور اسرائیلی حملوں کے جواب میں ایران نے اہم بحری گزرگاہ آبنائے ہرمز کو بند کر رکھا ہے جس کی وجہ سے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کے حملوں اور خطے میں توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو لاحق خطرات کے باعث عالمی […]

ایران نے قومی سلامتی کے مشیر علی لاریجانی کی شہادت کی تصدیق کردی

ایران نے قومی سلامتی کے مشیر علی لاریجانی کی شہادت کی باضابطہ تصدیق کر دی ہے۔ اعلان ان کے ذاتی اکاؤنٹ سے جاری پیغام کے ذریعے کیا گیا جس میں کہا گیا کہ اللہ کا ایک بندہ اپنے خالق حقیقی سے جا ملا اور شہادت کا درجہ پا گیا۔ ایرانی قومی سلامتی کونسل کے مطابق […]

قشم جزیرہ: ایران کا ’زیرِ زمین میزائل سٹی‘ جو جنگ کا نیا محاذ بنا ہوا ہے

ایران کے قشم جزیرے پر زیر زمین میزائل شہر اور تاریخی و قدرتی شاہکار امریکی و اسرائیلی حملوں کے دوران اس خطے کی اہم اسٹریٹجک چابی بن گئے۔ جزیرہ اب سیاحت کے لیے نہیں بلکہ خلیج میں امریکی و اسرائیلی جنگ میں مرکزی کردار ادا کر رہا ہے۔ جزیرہ قشم، جو ہرمزگان صوبے میں خلیج […]

آبنائے ہرمز، ٹرمپ نے جنوبی کوریا اور جاپان سے بھی مدد مانگ لی، اتحادیوں سے تعاون نہ کرنے کا شکوہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز پر بارودی سرنگیں بچھانے کے بیان پر یوٹرن لیتے ہوئے آبی گزرگاہ کو کھولنے کیلیے چین، جاپان اور جنوبی کوریا سے مدد مانگ لی۔ امریکی صدر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ایران میں اب تک 7 ہزار سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا گیا، حملوں میں […]

بغداد میں امریکی سفارتخانے پر ڈرون اور راکٹ حملوں کی بارش، شدید ترین حملے کی اطلاعات

امریکی سفارتخانہ بغداد کو ڈرون اور راکٹ حملوں کی شدید لہر کا نشانہ بنایا گیا ہے، جسے حالیہ عرصے کا سب سے بڑا اور شدید حملہ قرار دیا جا رہا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں اداروں  اور فرانسیسی پریس ایجنسی کے مطابق عراقی سکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ حملہ اتنا شدید تھا کہ اسے […]

اتحادیوں نے آبنائے ہرمز کھلوانے میں مدد نہ کی تو نیٹو کا مستقبل خراب ہوگا، ٹرمپ کی دھمکی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا کے اتحادی آبنائے ہرمز کو کھولنے میں مدد فراہم نہیں کرتے تو نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن (نیٹو) کو مستقبل میں بہت خراب صورتحال کا سامنا کرنا پڑے گا۔ برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق اتوار کو شائع ہونے والے ایک انٹرویو میں ڈونلڈ […]