امریکی سپریم کورٹ کی پابندی کے باوجود ٹرمپ کا عالمی سطح پر 10 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان

امریکی سپریم کورٹ کی جانب سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ہنگامی اختیارات کے تحت عائد کیے گئے وسیع ٹیرف غیر قانونی قرار دینے کے بعد انہوں نے تمام تجارتی شراکت داروں پر اضافی 10 فیصد عالمی ٹیرف نافذ کرنے کا اعلان کر دیا۔ عدالتِ عظمیٰ نے 6 کے مقابلے میں 3 ججوں کی اکثریت سے […]

پاکستان بزنس کونسل شارجہ کا شارجہ میں ہائی ٹیک UAE ای انوائسنگ، آگاہی و نیٹ ورکنگ سیشن کا انعقاد

شارجہ. پاکستان بزنس کونسل شارجہ (PBCS) نے شارجہ میں ہائی ٹیک یو اے ای ای. انوائسنگ. آگاہی و نیٹ ورکنگ سیشن کامیابی کے ساتھ منعقد کیا۔ اس سیشن کا مقصد 2026 میں نافذ ہونے والے لازمی یو اے ای، ای انوائسنگ فریم ورک کے لیے کاروباری طبقے کو تیار کرنا تھا۔ اس سیشن میں کاروباری […]

ٹی20 ورلڈکپ: پاکستان نیوزی لینڈ سپر ایٹس ٹاکرے سے قبل کولمبو میں موسم کی صورتحال کیا ہے؟

کولمبو میں جاری ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کے سپر ایٹس مرحلے کے افتتاحی میچ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ آج آر پریماداسا کرکٹ اسٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گے، تاہم موسم بارش کی وجہ سے میچ متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ موسمی رپورٹس کے مطابق کولمبو میں دوپہر کے وقت آسمان مکمل […]

ایرانی فضائیہ کا جنگی طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ جاں بحق

ایران میں تربیتی پرواز کے دوران ایرانی فضائیہ کا جنگی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔ ایرانی میڈیا کے مطابق طیارہ صوبہ ہمدان میں رات کے وقت حادثے کا شکار ہوا، حادثے میں ایک پائلٹ جاں بحق ہوگیا، وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی۔ خیال رہے کہ ایران کے پاس موجود طیاروں کا […]

ایران پر ممکنہ حملہ: برطانیہ کا امریکا کو فوجی اڈے دینے سے انکار

برطانیہ نے امریکا کو ایران کے خلاف کسی ممکنہ فوجی کارروائی کے لیے برطانوی فضائی اڈے استعمال کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے، جس سے لندن اور واشنگٹن کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی ہے۔ امریکی طیارے ماضی کے معاہدوں کے تحت رائل ایئر فورس کے اڈے فیئر فورڈ (RAFFairford) اور بحرِ ہند […]

ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کو 10 سے 15 دن کی ڈیڈ لائن، معاہدہ نہ ہوا تو ’سنگین نتائج‘ کی دھمکی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو اس کے جوہری پروگرام پر معاہدہ کرنے کے لیے 10 سے 15 دن کی مہلت دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر ڈیل نہ ہوئی تو انتہائی برے نتائج سامنے آئیں گے۔ دوسری جانب تہران نے بھی واضح کیا ہے کہ کسی بھی حملے کی صورت میں خطے […]

ملک بھر کی جامعات میں اے آئی کورس لازمی قرار

اعلی تعلیمی کمیشن آف پاکستان (ایچ ای سی) نے ملک بھر کی تمام سرکاری و نجی جامعات میں میں انڈرگریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ ڈگری پروگرامز کی سطح پر مصنوعی ذہانت (اے آئی) کورس لازمی قرار دے دیا ہے، انڈر اور پوسٹ گریجویٹ ڈگری پروگرام میں اے آئی کا کورس تین کریڈٹ آور کورس کا ہوگا […]

دنیا میں کہاں روزہ سب سے طویل اور کہاں مختصر ترین ہوگا؟

رمضان المبارک کے آغاز کے ساتھ ہی دنیا بھر میں روزے کے اوقات کار سامنے آگئے ہیں۔ پاکستان میں رواں برس روزے کا دورانیہ تقریباً ساڑھے 12 سے 14 گھنٹے تک متوقع ہے، جبکہ مقامی رویت ہلال اور جغرافیائی محل وقوع کے اعتبار سے اوقات میں معمولی فرق ہوسکتا ہے۔ ماہرین کے مطابق بلند عرض […]

ایپسٹین کو پینٹاگون کے قریب واقع حساس عمارت خریدنے کی پیشکش کا انکشاف

امریکی محکمہ انصاف کی جانب سے جاری کردہ نئی دستاویزات میں انکشاف ہوا ہے کہ کمسن لڑکیوں سے جنسی جرائم میں سزا یافتہ ارب پتی جیفری ایپسٹین کو 2016 میں امریکی وزارت دفاع (ڈوڈ) سے منسلک ایک بڑی عمارت میں حصہ خریدنے کی پیشکش کی گئی تھی۔ الجزیرہ نیوز کے مطابق یہ 84 ہزار 710 […]

غزہ میں پائیدار امن ہمارا مشن، وزیراعظم شہباز شریف کا بورڈ آف پیس سے خطاب

وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے بورڈ آف پیس کے افتتاحی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں پائیدار امن ہمارا مشن ہے اور فلسطینی عوام کو اپنی سرزمین پر مکمل حق ہونا چاہیے۔ انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کردار کو سراہا اور کہا کہ صدر ٹرمپ کی بروقت مداخلت سے […]