کارگو طیارے کا ملبہ مل گیا، عملے کی تلاش، تحقیقات تیز، کے ٹو ایئر ویز کا آفس سیل

نجی کارگو ایئرلائن کے ٹو ایئرویز کے شارجہ سے کراچی آنے والے کارگو طیارے کے بحیرۂ عرب میں لاپتہ ہونے کے بعد سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے ۔ پاک بحریہ اور پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی (پی ایم ایس اے )کے مطابق 12 گھنٹے سے زائد جاری رہنے والے مشترکہ آپریشن کے دوران طیارے […]

اڈیالہ جیل کے باہر پی ٹی آئی کارکنان آپس میں گتھم گتھا، کپڑے پھاڑ دیے، مکوں اور گالیوں کا تبادلہ

اڈیالہ جیل کے گورکھپور ناکے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنان 2 گروپوں میں تقسیم ہو کر آپس میں الجھ پڑے۔ تلخ کلامی کے بعد دونوں جانب سے ایک دوسرے پر مکوں کی بارش کی گئی، کپڑے پھاڑ دیے گئے اور شدید ہنگامہ آرائی دیکھنے میں آئی، جبکہ علیمہ خان اور ان […]

بجلی صارفین کیلئے بری خبر ، ایک ماہ کیلئے بجلی 33 پیسےفی یونٹ مہنگی

نیپرا نے ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے بجلی 33 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے مئی 2026 کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کی قیمت میں 33 پیسے فی یونٹ اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے […]

شہید آیت اللہ علی خامنہ ای کو آج مشہد میں سپرد خاک کیا جائے گا

 امریکی حملوں میں شہید ہونے والے ایران کے سابق سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو آج مشہد میں سپرد خاک کیا جائے گا۔ شہید آیت اللہ علی خامنہ ای کے جنازے کا عراق میں تعزیتی جلوس نکالا گیا، جس کے بعد ان کی نجف میں روضہ حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ پر […]

مادرِ ملت محترمہ فاطمہ جناحؒ  کی 59ویں برسی آج عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے

مادرِ ملت محترمہ فاطمہ جناحؒ کی 59ویں برسی آج ملک بھر میں عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔ برسی کے موقع پر سیاسی، سماجی اور عوامی حلقوں کی جانب سے تحریکِ پاکستان اور قومی تعمیر میں مادرِ ملت کی بے مثال خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا جا رہا ہے۔ محترمہ فاطمہ […]

واٹس ایپ کے ذریعے تاجر سے 50 لاکھ روپے بھتہ طلب، انکار پر دھمکیاں

کراچی:  شہر قائد میں بھتہ خوری کا ایک اور واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں سولجر بازار پولیس نے کپڑے کے تاجر سے 50 لاکھ روپے بھتہ طلب کرنے اور رقم نہ دینے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کا مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس کے مطابق گارڈن ایسٹ کے رہائشی ہندو تاجر روشن مل کی مدعیت […]

کیا کلاڈ انسان بن رہا ہے؟ اینتھروپک نے اے آئی کی ‘خفیہ سوچ’ ڈھونڈ نکالی

مصنوعی ذہانت کی مشہور کمپنی اینتھروپک نے اپنے معروف اے آئی ماڈل کلاڈ کے اندر ایک ایسا خفیہ اور اندرونی نظام دریافت کیا ہے جہاں یہ بوٹ صارف کو دکھائے بغیر خاموشی سے مختلف خیالات اور باتوں پر کام کرتا ہے۔ کمپنی نے اس خفیہ جگہ کو ”جے اسپیس“ کا نام دیا ہے جو کہ […]

پاکستان اور بلغاریہ کا مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق

پاکستان اور بلغاریہ کے درمیان دوطرفہ سیاسی مشاورت کا چھٹا دور اسلام آباد میں منعقد ہوا، جس میں دونوں ممالک نے باہمی تعلقات کا جامع جائزہ لیتے ہوئے مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستانی وفد کی قیادت ایڈیشنل سیکریٹری (یورپ) عائشہ علی نے کی، […]

چین کا جدید مصنوعی ذہانت ماڈلز تک غیر ملکی رسائی محدود کرنے پر غور

چینی حکومت اپنی جدید ترین مصنوعی ذہانت (اے آئی) ٹیکنالوجی کو اسٹریٹجک اثاثہ قرار دیتے ہوئے غیر ملکی صارفین کی رسائی محدود کرنے پر غور کر رہی ہے۔ اس مقصد کے لیے گزشتہ ایک ماہ کے دوران حکام نے ملک کی بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں سے متعدد اجلاس کیے ہیں، جبکہ امریکا بھی قومی سلامتی کے […]

فیفا ورلڈکپ2026 : کوارٹر فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی

 فٹ بال ورلڈکپ کے 23 ویں ایڈیشن کی کوارٹر فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی ہے۔  مراکش، ناروے اور سوئٹزرلینڈ نے اپنے شاندار کھیل سے غیر متوقع طور پر ایونٹ کی آخری آٹھ ٹیموں میں جگہ بنائی۔ وینکوور میں کولمبیا کے خلاف آخری پری کوارٹر فائنل میں سوئٹزرلینڈ کی جیت کے ساتھ ہی میگا ایونٹ کی […]