اسلام آباد مذاکرات: پاکستان پُرامید، تہران کا مثبت غور، جنگ بندی کی ڈیڈ لائن قریب

پاکستان نے ایران اور امریکا کے درمیان مجوزہ مذاکرات کے حوالے سے اہم پیشرفت کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ تہران کی جانب سے مثبت اشارے موصول ہوئے ہیں، تاہم دوسری جانب جنگ بندی کے خاتمے کی قریب آتی ڈیڈ لائن اور بعض رکاوٹوں کے باعث مذاکرات کے انعقاد پر غیر یقینی صورتحال بھی […]
صدر اور وزیراعظم کا علامہ اقبال کو خراجِ عقیدت، فکرِ اقبال کو عملی زندگی کا حصہ بنانے پر زور

ایوان صدر کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے علامہ محمد اقبال کے یومِ وفات پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اقبال نے امتِ مسلمہ کو خودی، عمل اور بیداری کا درس دیا۔ اقبال کی فکر مشرق و مغرب کے علمی امتزاج کی عکاس ہے اور سماجی و […]
الیکشن کمیشن کا بڑا فیصلہ، پی ایس پی کی رجسٹریشن ختم

پاک سرزمین پارٹی کی رجسٹریشن ختم کرتے ہوئے اسے باضابطہ طور پر ڈی لسٹ کر دیا ہے۔ اس حوالے سے الیکشن کمیشن کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ مصطفی کمال اور انیس قائم خانی نے 23 مارچ 2016ء کو کراچی میں پاک سرزمین پارٹی کے قیام کا اعلان کیا تھا، جس نے بعد ازاں […]
مائیکرو سافٹ کا اہم سروس بند کرنے کا اعلان

ٹیکنالوجی کمپنی مائیکرو سافٹ نے لاکھوں صارفین کے زیر استعمال آؤٹ لُک سروس کو ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ کمپنی کے اعلان کے مطابق 25 مئی 2026 سے اینڈرائیڈ صارفین آؤٹ لُک لائٹ ایپ استعمال نہیں کر سکیں گے اور چھ ہفتوں میں میل بکس تک ان کی رسائی ختم ہو جائے گی۔ کمپنی […]
شادی کی تقریب سے چند لمحے قبل دلہن پر بھابھی نے سیاہ پینٹ پھینک دیا

برطانیہ میں ایک دلہن کی شادی اس وقت خوفناک واقعے کا شکار ہو گئی جب اس کی بھابھی نے تقریب سے چند لمحے قبل اس پر سیاہ پینٹ پھینک دیا۔ امریکی نشریاتی ادارے فوکس نیوز کے مطابق یہ واقعہ ایک طویل خاندانی تنازع کے نتیجے میں پیش آیا۔ 35 سالہ جیما مونک اپنے بچپن کے […]
وفاقی حکومت کا ریڈ زون میں آج ورک فرام ہوم کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری

وفاقی حکومت نے پیر کو ریڈ زون میں واقع دفاتر میں ورک فرام کا اعلان کیا ہے اور اہم فیصلے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ کابینہ ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ریڈ زون میں واقع تمام وزارتوں، ڈویژنز اور دیگر وفاقی حکومت کے دفاتر میں 20 اپریل کو گھر سے […]
ایران جنگ سے معاشی بحران کا خوف! یو اے ای نے امریکا سے ڈالر سپورٹ مانگ لی

امریکی جریدے وال اسٹریٹ جرنل کی ایک رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات نے خطے میں جاری کشیدگی اور ممکنہ معاشی دباؤ کے پیش نظر امریکا سے مالی تعاون کے لیے رابطہ کیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اگر ایران کے ساتھ جاری تنازع شدت اختیار کرتا ہے تو متحدہ عرب امارات کو […]
امریکی ریاست میں ملزم نے فائرنگ کر کے 8 بچوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا

امریکی ریاست لوزیانا میں سفاک شخص نے فائرنگ کر کے 8 بچوں کو موت کی نیند سلا دیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق پولیس کی جوابی کارروائی میں حملہ آور بھی مارا گیا، فائرنگ کا واقعہ لوزیانا کے شہر شریوپورٹ میں پیش آیا، جس کے بارے میں پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آور نے […]
امریکا کا ایرانی تجارتی جہاز پر قبضہ، ایران کا ’بحری قزاقی‘ کا جواب دینے کا اعلان

امریکا نے خلیج عمان میں ایرانی تجارتی جہاز پر قبضہ کر لیا، ویڈیو بھی جاری کر دی، ایرانی فوج نے اسے مسلح ڈکیتی قرار دیتے ہوئے جلد جواب دینے کا اعلان کیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ خلیج میں امریکی بحری ناکہ بندی کے دوران ایران کے پرچم بردار ایک […]
شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی اور سیلانی میں مفاہمت

ملک میں اعلی تعلیم، تحقیق اور جدید ٹیکنالوجی کے فروغ کی جانب ایک اہم پیش رفت ، شہید بینظیر بھٹو یونی ورسٹی شہید بے نظیر آباد (نواب شاہ) اور مولانا بشیر احمد فاروقی سینٹر فار اسپیس سائنس، کلائمیٹولوجی اینڈ انوائرنمنٹل ٹیکنالوجی، کراچی کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے ۔یہ معاہدہ سیلانی ویلفیئر انٹرنیشنل […]