میر رضا کیس کی منصفانہ تفتیش ہوگی، فیملی کو ہر مرحلے سے آگاہ رکھیں گے، مراد علی شاہ

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ میر رضا کیس کی منصفانہ تفتیش ہوگی اور تفتیش کے ہر مرحلے سے اہل خانہ کو آگاہ رکھا جائے گا۔ کیس حل ہونے کے بعد پولیس اور میڈیکو لیگل کی کوتاہیوں پر کارروائی کی جائے گی۔ آرٹس کونسل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی […]
میر رضا کیس میں کردارکشی کا الزام، شرجیل میمن کی شکایت پر 4 افراد سائبر کرائم میں طلب

میر رضا ہلاکت کیس میں شرجیل میمن اور ان کے بیٹے کی مبینہ کردار کشی کے معاملے پر نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے چار افراد کو تفتیش کے لیے طلب کر لیا ہے۔ ایجنسی کی جانب سے یہ اقدام سندھ کے سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن کی جانب […]
میر رضا ہلاکت: شرجیل میمن نے اپنا اور بیٹے کا نام کیس سے جوڑنے پر سائبر کرائم سے رجوع کرلیا

سندھ کے سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن نے اپنے اور اپنے بیٹے راول میمن کے خلاف میر رضا ہلاکت کیس کے حوالے سے سوشل میڈیا پر چلائی جانے والی مبینہ مہم کے خلاف قانونی راستہ اختیار کرتے ہوئے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) سے رجوع کر لیا ہے۔ شرجیل […]
کراچی: ایدھی سینٹر پر مسلح ڈاکوؤں کا دھاوا، 65 لاکھ روپے لوٹ کر فرار

کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ ایدھی سینٹر پر 4 مسلح ڈاکوؤں نے دھاوا بول دیا اور 65 لاکھ روپے لوٹ فرار ہوگئے، ایدھی حکام کے مطابق یہ رقم 200 سے زائد ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے رکھی گئی تھی جب کہ واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے۔ دوسری […]
میر رضا کیس، راتوں رات قبر کشائی سے پہلے نیا میڈیکل بورڈ تشکیل

کراچی: میر رضا کیس میں اہم پیش رفت سامنے آگئی۔ محکمہ صحت سندھ نے قبر کشائی کے لیے نیا حکم نامہ جاری کرتے ہوئے 5 رکنی میڈیکل انکوائری بورڈ تشکیل دے دیا ہے۔ اس سے قبل کیس کی تحقیقات کے لیے 8 رکنی میڈیکل بورڈ قائم کیا گیا تھا۔ سرکاری حکم نامے کے مطابق میر […]
رکشوں میں ڈیجیٹل میٹر نصب کرنے کا فیصلہ

کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی زیرِ صدارت ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے ) بورڈ کے اجلاس میں شہر میں ٹریفک کے بہاؤ کو بہتر بنانے ، عوام کو ٹرانسپورٹ کی سہولتوں کی فراہمی موثر بنانے اور رکشوں کے کرایوں کے نظام کو شفاف بنانے کے لیے متعدد اہم فیصلے کیے گئے ۔ اجلاس […]
میر رضا علی قتل کیس: کراچی پولیس کو ایپل واچ سے اہم ترین ڈیٹا مل گیا

کراچی میں نوجوان میر رضا علی قتل کیس کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ کراچی پولیس کو ایپل واچ سے اہم ترین ڈیٹا مل گیا جب کہ کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) سندھ نے ایپل واچ ان لاک کرکے اہم ڈیٹا برآمد کرلیا ہے۔ کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ سندھ نے میر رضا […]
بہادرآباد مرکز تصادم ملوث ایم کیو ایم کے 200 کارکنان کی فہرستیں تیار، دونوں گروپوں میں تناؤ برقرار

ایم کیوایم پاکستان کے دونوں گروپوں میں تناؤ برقرار ہے، ایک گروپ عارضی مرکز پر موجود رہا جبکہ دوسرے گروپ کے رہنما غیر حاضر رہے جبکہ ہنگامہ آرائی میں ملوث ہونے پر 200 کارکنان کی فہرست تیار کی گئی ہے۔ دوسری جانب پولیس ایم کیوایم دفتر کو سیل کرنے پہنچے جس پرایم کیوایم رہنماوں نے بات چیت کی […]
’’میر رضا نے خودکشی نہیں کی، اسے 4 گولیاں لگی ہیں‘‘

کراچی: گورنر سندھ نہال ہاشمی نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ میر رضا علی نے خودکشی نہیں کی، اسے 4 گولیاں لگی ہیں۔ وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت لیپ ٹاپ تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ نہال ہاشمی نے کہا کہ نوجوانوں میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنا […]
ایم کیو ایم مرکز بہادر آباد میں دو گروپ لڑ پڑے، فائرنگ سے رہنماؤں سمیت درجنوں افراد زخمی

کراچی میں ایم کیو ایم پاکستان کے بہادرآباد مرکز پر دو گروپوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں رہنماؤں سمیت درجن بھر سے زائد کارکنوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ ذرائع کے مطابق واقعے کے دوران فائرنگ بھی کی گئی، جس سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا، جبکہ صورتحال پر قابو […]