آبنائے ہرمز کن شرائط پر کھولی گئی؟ ایرانی میڈیا تفصیلات سامنے لے آیا

ایرانی میڈیا کے مطابق ایران نے تین سخت شرائط کے تحت آبنائے ہرمز کو صرف عالمی تجارتی جہازوں کی آمد و رفت کے لیے کھولا ہے اور خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا نے بحری ناکہ بندی جاری رکھی تو اسے جنگ بندی کی خلاف ورزی تصور کرتے ہوئے آبنائے ہرمز کو دوبارہ بند کیا […]
ایران امریکا ایٹمی مذاکرات کا دوسرا دور پیر کو ہونے کا امکان، اسلام آباد میں سیکیورٹی سخت

امریکا اور ایران کے درمیان ایٹمی مذاکرات کا دوسرا دور پیر کے روز پاکستان کے دارالحکومت میں ہونے کا امکان ہے جس کے لیے اسلام آباد میں تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں۔ امریکی نشریاتی ادارے ’سی این این‘ کی رپورٹ کے مطابق ایک ایرانی عہدیدار نے بتایا ہے کہ ایرانی اور امریکی مذاکرات کاروں کے درمیان […]
کینیڈا میں ڈاک نظام میں بڑی تبدیلیاں، گھروں تک ترسیل ختم کرنے اور دفاتر بند کرنے کی تیاری

کینیڈا کی سرکاری ڈاک کمپنی کینیڈا پوسٹ نے ملک بھر میں ڈاک کی ترسیل کے نظام میں بڑی تبدیلیوں کا آغاز کر دیا ہے، جس کے تحت لاکھوں گھروں تک براہِ راست ڈاک پہنچانے کا سلسلہ مرحلہ وار ختم کر کے کمیونٹی میل باکسز متعارف کروائے جائیں گے، جبکہ بعض ڈاک خانے بھی بند کیے جا سکتے […]
ہری پور؛ حطار انڈسٹریل اسٹیٹ میں آتشزدگی، خواتین و بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق

خیبرپختونخوا کے ضلع ہری پور کے علاقے حطار میں واقع حطار انڈسٹریل اسٹیٹ میں فیکٹری میں آتشزدگی سے خواتین اور بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان نے ہری پور میں گیس پائپ لائن پھٹنے سے فیکٹری میں آتشزدگی کے واقعے پر گہرے دکھ اور رنج […]
امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات آگے بڑھانے کی کوششیں جاری رکھیں گے: وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے واضح کیا ہے کہ پاکستان امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کو آگے بڑھانے اور خطے میں پائیدار امن اور استحکام کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔ وزیراعظم نے سعودی ولی عہد سے جدہ میں طویل ملاقات کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری پیغام میں کہا کہ […]
سعودی عرب کا پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالر اضافی معاونت کا اعلان، 5 ارب ڈالر ڈپازٹ کی مدت میں توسیع

وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے پاکستان کے لیے 3 ارب امریکی ڈالر کے اضافی ڈپازٹس کی فراہمی کا وعدہ کیا ہے، جس کی رقم آئندہ ہفتے جاری کیے جانے کی توقع ہے۔ واشنگٹن میں عالمی بینک اور آئی ایم ایف کے اسپرنگ اجلاس 2026 کے موقع […]
ایران امریکا مذاکرات کا اگلا مرحلہ بھی پاکستان میں ہونے کا امکان ہے، سفارتی ماہرین

سفارتی ماہرین کا کہنا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات دوبارہ شروع ہونے کے قوی امکانات موجود ہیں اور زیادہ تر امکان یہ ہے کہ وہ پاکستان میں ہی منعقد ہوں۔ ان کے مطابق ایران چونکہ پاکستان پر اعتماد کرتا ہے اس لیے وہ ممکنہ طور پر کسی دوسرے ملک میں مذاکرات کرنے […]
16 سے 19 اپریل تک بارش اور برفباری کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کا الرٹ جاری

محکمہ موسمیات نے ملک کے بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پشگوئی کی ہے، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں لینڈ سلائنڈنگ و سیلاب کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے پیر کے روز جاری کردہ الرٹ میں کہا ہے کہ ملک کے بالائی علاقوں میں جمعرات (16 اپریل) سے اتوار (19 […]
اسلام آباد امن مذاکرات:ٹرمپ کا بیشتر نکات پر پیشرفت کا اعلان، ایران اگلی نشستیں و رابطے جاری رکھنے پر تیار

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات میں زیادہ تر نکات پر پیشرفت ہوگئی تاہم ایران کے جوہری پروگرام پر کوئی حتمی معاہدہ طے نہ پا سکا۔ اپنے بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ تقریباً 20 گھنٹے طویل مذاکرات مجموعی طور پر مثبت […]
پاکستان کی ثالثی میں ہونے والے ایران امریکا مذاکرات کسی نتیجے پر کیوں نہ پہنچ سکے؟

پاکستان کی میزبانی میں اسلام آباد میں ہونے والے امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی امن مذاکرات 21 گھنٹے کی طویل اور تھکا دینے والی بحث کے بعد کسی حتمی نتیجے کے بغیر ختم ہو گئے ہیں۔ امریکی وفد کی قیادت کرنے والے نائب صدر جے ڈی وینس نے مذاکرات کے خاتمے پر اسے ایران […]