پاکستانیوں کیلیے یورپ کے دروازے کھل گئے، ہزاروں ویزوں کا اعلان

پاکستانی ہنرمندوں کے لیے یورپ کے دروازے کھل گئے۔ا ٹلی نے پاکستانیوں کے لیے ہزاروں ویزوں کا اعلان کردیا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اٹلی کے ہم منصب میٹیو پینٹے ڈوسی سے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان داخلی سیکیورٹی تعلقات اور غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام کے لیے اقدامات کا […]

خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 34 دہشتگرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز نے گزشتہ چند روز کے دوران دہشتگردی کے خلاف جاری بھرپور مہم کے تحت خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر تیز رفتار اور مؤثر کارروائیاں کیں۔ ان کارروائیوں میں مجموعی طور پر 34 دہشت گرد جہنم واصل کردئے، کاروائیوں کا ہدف بھارتی سرپرستی میں سرگرم عناصر، فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان تھے پاک فوج […]

عیدالفطر کس تاریخ کو ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی ہے کہ شوال کا چاند 19 مارچ 2026 کو نظر آنے کا امکان نہیں ہے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق شوال 1447 کا چاند 19 مارچ 2026 کو نظر آنے کا امکان نہیں ہے، شوال کا چاند 20 مارچ کو نظرآنے کا امکان ہے جب کہ […]

کراچی کی تباہ حالی پر اہم اجلاس، صدر زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ اور میئر کراچی کو محسن نقوی کی مثال کیوں دی؟

فروری 2026 کے آخری ہفتے میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے کراچی میں سندھ کے اعلیٰ حکام، بشمول وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کے ساتھ ایک اہم ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں صدر زرداری کراچی اور سندھ کے دیگر حصوں میں ترقیاتی منصوبوں کی سست […]

ایران کا ایٹمی اور میزائل پروگرام: حقیقت کیا ہے اور امریکا کے لیے خطرہ کتنا بڑا ہے؟

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کانگریس سے اپنے اسٹیٹ آف دی یونین خطاب میں ایران کے خلاف ممکنہ کارروائی کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ انہوں نے ایران کے میزائل اور جوہری پروگرام کو خطے اور امریکا کے لیے خطرہ قرار دیا۔ ان […]

مودی کی بانیِ ہندوستان کے نظریے سے مخالفت، اسرائیل کے آگے بِچھ گئے

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے اسرائیلی پارلیمنٹ ’کنیسٹ‘ میں اپنے حالیہ خطاب کے اختتام پر عبرانی جملہ ”ام یسرائیل خائی“ کہا تو بظاہر یہ ایک رسمی جملہ محسوس ہوا، لیکن اس کے سیاسی اور تاریخی اثرات بھارت کی پرانی خارجہ پالیسی سے بالکل مختلف نظر آئے۔ یہ وہ لمحہ تھا جب مودی نے کھل […]

اسمگلنگ سے قومی معیشت کو 750 ارب روپے نقصان پہنچنے کا انکشاف

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کو بریفنگ میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے حکام نے انکشاف کیا ہے کہ ملک میں جاری اسمگلنگ کے باعث پاکستان کی رسمی اور دستاویزی معیشت کو 750 ارب روپے (تقریباً 2.7 ارب امریکی ڈالر) کا نقصان پہنچا ہے۔ ایف بی آرکے ممبر کسٹمز آپریشنز […]

وزیراعظم کا مصنوعی ذہانت میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان، کیا یہ منصوبہ عملی طور پر ممکن ہے؟

وزیراعظم شہباز شریف نے حال ہی میں اسلام آباد میں منعقدہ اے آئی ویک سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا کہ حکومت پاکستان 2030 تک مصنوعی ذہانت کے شعبے میں ایک ارب امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔ وزیراعظم کے مطابق اس اقدام کا مقصد ملک میں ایک مضبوط اور جدید اے آئی ایکو […]

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سات مقدمات میں ضمانتیں منظور

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سات مقدمات میں ضمانتیں منظور کرلیں۔  ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افضل مجوکا نے بانی پی ٹی آئی کی چھ اور بشریٰ بی بی کی ایک ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت کی۔   عدالت نے بانی پی […]

دشمن خوفزدہ ہیں، ایران کو جوہری طاقت نہیں بننے دیں گے: صدر ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا اس وقت اپنے سنہری دور میں داخل ہو چکا ہے اور ملک پہلے سے زیادہ مضبوط، امیر اور کامیاب ہے۔ صدر ٹرمپ نے بدھ کو اسٹیٹ آف دی یونین خطاب کے آغاز میں نائب صدر، وزیرِ خارجہ اور خاتون اوّل سمیت تمام سرکاری شخصیات کا شکریہ […]