شدید گرمی، جسم کا درجہ حرارت 106 ڈگری تک جا سکتا ہے، این آئی ایچ نے ہیٹ اسٹروک سے بچنے کا علاج بتادیا

پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں اور گلوبل وارمنگ کے بڑھتے ہوئے اثرات کے باعث شدید گرمی کی لہر (ہیٹ ویو) کی شدت اور دورانیے میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ اس سنگین صورتحال کے پیش نظر، قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) نے شہریوں کو سن اسٹروک اور گرمی سے پیدا ہونے والی دیگر […]

F-6 کیفے کی مبینہ ڈانس پارٹی تنازعے کا شکار، ویڈیو وائرل ہونے کے بعد مقدمہ درج

اسلام آباد کے پوش سیکٹر ایف 6 کے کیفے میں تقریب کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں مبینہ طور پر ڈانس اور دیگر تفریحی سرگرمیوں کی جھلک دیکھی جا سکتی ہے۔ ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد صارفین اس پر شدید تنقید کرتے نظر آئے کہ آخر اسلامی جمہوریہ پاکستان میں […]

امریکی عدالت نے ٹرمپ کا ایک لاکھ ڈالر ’ایچ ون بی‘ ویزا فیس فیصلہ کالعدم قرار دے دیا

امریکا کی ایک وفاقی عدالت نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اعلیٰ مہارت رکھنے والے غیر ملکی کارکنوں کے لیے ایچ ون بی (H-1B) ویزا پر عائد کی گئی ایک لاکھ ڈالر فیس کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے منسوخ کر دیا ہے۔ بوسٹن میں امریکی ڈسٹرکٹ جج نے پیر کے روز اپنے فیصلے […]

وسٹا میری ٹائم ٹریول ٹورازم دبئی اور لکس بالی ٹریول انڈونیشیا کے درمیان معاہدہ

عالمی سیاحت کے رجحانات پائیدار سیاحت کے تصور کی طرف تیزی سے بڑھ رہے ہیں، جو نہ صرف اقتصادی ترقی کو آگے بڑھاتا ہے بلکہ ماحولیاتی، سماجی اور ثقافتی پہلوؤں پر بھی غور کرتا ہے۔ اس پیش رفت کے جواب میں، انڈونیشیا سے لکس بالی ٹریول اور متحدہ عرب امارات کے وسٹا میری ٹائم ٹریول […]

پاکستان کو اکتوبر 2026 میں 2 بڑے بین الاقوامی ویمنز ٹورنامنٹس کی میزبانی مل گئی

پاکستان میں خواتین کے کھیلوں اور بالخصوص ٹینس کے فروغ کے لیے ایک تاریخی اور انقلابی قدم اٹھایا گیا ہے، جس کے باعث رواں سال 2 بڑے عالمی ٹورنامنٹس کی میزبانی پاکستان کو مل گئی ہے۔ پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف) نے باضابطہ طور پر اعلان کیا ہے کہ پاکستان اکتوبر 2026 میں وفاقی […]

اخوت مینجمنٹ دبئی کے تعاون سے “کاروبار کی کامیابی کے راز کو کھولیں” کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد

اخوت مینجمنٹ دبئی کے تعاون سے “کاروبار کی کامیابی کے راز کو کھولیں” کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد دبئی میں کیا گیا جس کا کا اہتمام ماہرین پلس گلوبل نے کیا- سیمینار میں ممتاز تاجروں، پیشہ ور افراد، کمیونٹی لیڈروں اور مختلف طبقہ فکر کے لوگوں نے شرکت کی- پلس گلوبل کی نمائندگی شفیق […]

صدر مملکت اور وزیراعظم کی ملاقات میں پیپلزپارٹی کی متعدد تجاویز تسلیم

صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی ایوانِ صدر میں ملاقات ہوئی، جس میں حالیہ الیکشن اور بجٹ سمیت مختلف امورپر تبادلہ خیال ہوا۔ حکومتی ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، وزیرِ داخلہ محسن نقوی، وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ، وزیر خزانہ […]

مکہ میں ام القریٰ یونیورسٹی کا انقلابی ڈیجیٹل کلچرل منصوبہ، حجاج اور عمرہ زائرین کا سفر اب مزید یادگار

مکہ مکرمہ کی مایہ ناز اور تاریخی درسگاہ ’ام القریٰ یونیورسٹی‘ کے کلچرل فرنٹ نے دنیا بھر سے آنے والے حجاج کرام اور عمرہ زائرین کے سفر اور تجربے کو مزید سہل، معلوماتی اور یادگار بنانے کے لیے ایک جدید ’ڈیجیٹل کلچرل منصوبے‘ کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق اس منصوبے […]

ابوظہبی کے قصر الإمارات میں عرب دنیا کے پہلے عالمی بچوں کے فیشن ویک کا افتتاح

ابوظہبی کے قصر الإمارات میں عرب دنیا کے پہلے عالمی بچوں کے فیشن ویک کا افتتاح الشيخة فاخرة بنت ذياب بن سيف آل نهيان نے کیا، جسے معروف اماراتی فیشن ڈیزائنر ڈاکٹر منى المنصوري نے منظم کیا۔ الخلیج کے مطابق ایونٹ میں فنکاروں، میڈیا شخصیات، سفیروں اور سفارتی نمائندوں سمیت متعدد مہمانوں نے شرکت کی۔رپورٹ […]

گلگت بلتستان الیکشن: حکومت سازی کے لیے درکار ‘نمبر گیم’ کیا ہے؟

گلگت بلتستان میں عام انتخابات کے انعقاد کے بعد غیر حتمی نتائج سامنے آنے کا سلسلہ اور حکومت سازی کے لیے سیاسی حساب کتاب شروع ہوچکا ہے۔ سرکاری نتائج سامنے آنے کے بعد ہی یہ طے ہوگا کہ گلگت بلتستان میں کسی ایک جماعت کی حکومت بنے گی یا اتحادی حکومت۔ ریکارڈ تعداد میں آزاد […]