کامران ٹیسوری کی بطور گورنر بحالی اور ملاقات کیلیے خطرناک اسٹنٹ کرنے والے شخص پر پرچہ کٹ گیا

سابق گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی بحالی اور ملاقات کیلیے خطرناک انداز سے احتجاج کرنے والے شخص کیخلاف پولیس نے اقدام قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق شاہراہ قائدین کے پیدل چلنے والے پُل سے لٹک کر ایک شہری نے احتجاج کیا جبکہ نیچے ٹریفک چل رہا تھا۔ شہری نے خود کو […]
آسان اقساط پر اسمارٹ فونز کی فراہمی کے منصوبے میں اہم پیشرفت

آسان اقساط پر اسمارٹ فونز کی فراہمی کے منصوبے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، جہاں وزارت آئی ٹی، پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیوں کے درمیان مشاورت کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تمام متعلقہ فریقین اس بات پر متفق ہو گئے ہیں کہ قسطوں پر موبائل فون دینے […]
ایپسٹین نے خود کو ٹرمپ کا خاص بندہ ظاہر کرتے ہوئے امبانی کی رہنمائی کی، نیویارک ٹائمز

امریکی اخبار دی نیویارک ٹائمز کی ایک رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ سزا یافتہ جنسی اسمگلر جیفری ایپسٹین نے خود کو ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے بااثر اندرونی فرد کے طور پر پیش کرتے ہوئے بھارتی کاروباری شخصیت انیل امبانی کو دفاعی اور سفارتی معاملات پر مشورے دیے۔ امریکی اخبار دی نیویارک ٹائمز کی […]
اسحاق ڈار کا سعودی وزیر خارجہ سے رابطہ، خطے میں کشیدگی کم کرنے کی ضرورت پر زور

نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کا سعودی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے سعودی وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں خطے کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان نے بتایا کہ دونوں رہنماؤں […]
امریکا، ایران اور ثالثوں کی ممکنہ 45 روزہ جنگ بندی کی شرائط پر بات چیت

واشنگٹن:امریکا، ایران اور خطے کے ثالث ممالک ایران میں جنگ کے ممکنہ خاتمے کے لیے 45 دن کی عارضی جنگ بندی کی شرائط پر بات چیت کر رہے ہیں جس سے مستقل جنگ بندی تک کا راستہ نکل سکتا ہے۔ امریکی جریدے ایگزوس نے امریکی، اسرائیلی اور خطے کے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا […]
واٹس ایپ صارفین کے لیے بڑی سہولت، آن لائن دوستوں کو دیکھنے والا نیا فیچر تیار

واٹس ایپ میں ایک نئے اور دلچسپ فیچر کی آزمائش جاری ہے جو اس مقبول میسجنگ پلیٹ فارم میں پہلی بار شامل کیا جا رہا ہے۔ اس نئے فیچر کے ذریعے صارفین آسانی سے جان سکیں گے کہ اس وقت ان کے کون سے کانٹیکٹس آن لائن موجود ہیں۔ رپورٹس کے مطابق واٹس ایپ ایک […]
پی ٹی آئی کا پٹرول قیمت، مہنگائی کیخلاف احتجاج،کئی کارکن گرفتار

پولیس کی شیلنگ، کارکنان کا پتھراؤ، پریس کلب جانیوالے راستے کنٹینرز لگا کر سیل پولیس گردی قابل مذمت، چیف جسٹس خواتین پر تشدد کا نوٹس لیں ،راجہ اظہر کراچی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور مہنگائی کے خلاف مختلف سیاسی جماعتوں کی احتجاجی کال کے بعد شہر میں سکیورٹی سخت کر دی گئی۔پولیس اور […]
ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے عوام دوست منڈی نادرن بائی پاس کا افتتاح کردیا

ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے نادرن بائی پاس عوام دوست منڈی کا افتتاح کردیا، ایڈمنسٹریٹر طارق تنولی کی جانب سے ڈپٹی میئر کو ویلکم کیا گیا، ڈپٹی میئر سلمان عبداللہ مراد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا میں انتظامیہ کو یقین دلاتا ہوں کہ پچھلے سال کی طرح رواں سال بھی بھرپور […]
ملک بھر میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارشوں کا الرٹ جاری

مغربی ہواؤں کا سلسلہ بلوچستان میں داخل ہوگیا جس کی وجہ سے وادی کوئٹہ اور گردونواح میں ہلکی بارش ہوئی ہے محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ 9 اپریل تک بالائی علاقوں میں برقرار رہنے کی توقع ہے ۔ اس دوران اسلام آباد، پنجاب،سندھ،بلوچستان،خیبر پختونخوا،گلگت بلتستان اور کشمیر کے بیشتر مقامات پر بارش […]
گوگل کروم میں خطرناک ’زیرو ڈے‘ وائرس سرگرم، فوری اپ ڈیٹ کی ہدایت

دنیا کے مقبول ترین ویب براؤزر ’گوگل کروم‘ کے ساڑھے تین ارب صارفین کے لیے ایک تشویشناک خبر سامنے آئی ہے۔ گوگل نے تصدیق کی ہے کہ ہیکرز کروم میں موجود ایک نئی اور انتہائی حساس خرابی کا فائدہ اٹھا کر صارفین کے کمپیوٹر اور ڈیٹا پر حملے کر رہے ہیں۔ اس نئی خامی کو […]