پہلی خاتون آفیسر کی لیفٹننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی

اسلام آباد(جے ایم ڈی)پاک فوج میں بطور میجرجنرل فرائض انجام دینے والی نگار جوہر کی لیفٹننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی ہوگئی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق نگار جوہر لیفٹننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی پانے والی پہلی خاتون افسر ہیں۔لیفٹننٹ جنرل نگار جوہر کو سرجن جنرل آف پاکستان آرمی تعینات کردیا گیا ہے۔ وہ سرجن جنرل کے عہدے پر کام کرنے والی بھی پہلی خاتون افسر ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں