کورونا وائرس سے ملک بھر میں مزید 10 افراد جاں بحق

اسلام آباد(جے ایم ڈی) ملک بھر میں کورونا وائرس کے نتیجے میں مزید 10 افراد جاں بحق ہوگئے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 39 ہزار 296 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جس کے نتیجے میں 457 نئے کیسز سامنے آئے جب کہ کورونا مثبت کیسز کی شرح 1.16 فیصد رہی۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے 10 افراد جاں بحق ہوئے جس کے ساتھ ہی ملک بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد28 ہزار 466 ہوگئی جب کہ ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد12 لاکھ 74 ہزار 17 ہوگئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں