کلین گرین پروگرام :شہر کو صاف اور خوبصورت بنایا جائے گا :ڈپٹی کمشنر

گجرات(صابر علی صابر) ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے کہا وزیراعظم کلین گرین پروگرام شہر کی تمام شاہراہوں گرین بیلٹس میڈینز کو صاف اور خوبصورت بنایا جائے گا میونسپل سروسز کی بہترین سہولیات کی فراہمی اولین ترجیع ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اولڈ جی ٹی روڈاور ٹاون کمیٹی شادیوال کے دورہ کے موقع پر کیا چیف آفیسر میونسپل محمود اقبال گوندل بھی ان کے ہمراہ تھے ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے اولڈ جی روڈ کے اطراف مختلف مقامات کا جائزہ لیا اور جی ٹی روڈ کے اطراف ناجائز تجاوزات کو ختم کرنے اور صفائی کی صورتحال کو ہہترین بنانے کی ہرایت کی انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم کلین گرین پروگرام کی تحت ضلع بھر میں پراجیکٹس پر کام جاری ہے ان میں شاہراوں کی اطراف کی صفائی میڈینز پر شجرکاری نہروں کے اطراف روشنیوں اور شہریوں کے بیٹھنے کیلئے سیٹنگ ایریاز پر کام جاری ہے ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے بتایا کہ میونسپل سروسز پروگرام تحت سالڈ ویسٹ میجمنٹ سمیت نکاسی آب کے منصوبوں پر بھی تیزی سے کام جاری ہے انہوں نے ہدایت کی کہ شہریوں کی میونسپل سروسز کے حوالے سے شکایات کو ترجیعی بنیادوں پر حل کیا جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں