کشمیریوں کو حق خود ارادیت ملنے تک پاکستان ہرممکن مدد جاری رکھے گا،عمران خان

اسلام آباد(جے ایم ڈی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر پاکستان کی پوزیشن بہت واضح اور غیر متزلزل ہے، کشمیریوں کو حق خود ارادیت ملنے تک پاکستان ہرممکن مدد جاری رکھے گا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر پر پاکستان کی پوزیشن بہت واضح اور غیر متزلزل ہے، کشمیریوں کو حق خود ارادیت ملنے تک پاکستان ہر ممکن مدد جاری رکھے گا، جموں و کشمیر کے مسئلے کو سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں جو اہلِ کشمیر کو ایک آزاد اور شفاف استصوابِ رائے کے ذریعے خودارادیت کا حق دیتی ہیں، ہی کی روشنی میں حل کیا جائے۔میں تنازعہ کشمیر جو 70برس سیزائد عرصیسیاقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایجنڈیپرموجود ہے،کو دوبارہ زیرِغورلانیپر سلامتی کونسل کاخیرمقدم کرتاہوں۔سلامتی کونسل اقوام متحدہ کیچارٹرکیتحت محض عالمی امن وسلامتی کیتحفظ ہی کی نہیں بلکہ اپنی قراردادوں پرعملدرآمد یقینی بنانیکی بھی ذمہ دار ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ سلامتی کونسل نے کشمیریوں کو صاف شفاف ریفرنڈم کے ذریعے حق خود ارادیت دیا ہے، کونسل ممبران نے کشیدگی میں کمی، عالمی قوانین کے احترام اور مسئلہ کشمیر کے پر امن حل پر زور دیا، میں تنازعہ کشمیر کو دوبارہ زیرِغور لانے اور وادی میں انسانی حقوق کی بگڑتی صورتحال پر تشویش ظاہر کرنے پر کونسل ممبران کا شکر گزار ہوں، سلامتی کونسل اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت محض عالمی امن وسلامتی کے تحفظ ہی کی نہیں بلکہ اپنی قراردادوں پرعملدرآمد یقینی بنانیکی بھی ذمہ دار ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں