پوری دنیا کو کرونا وائرس کے چیلنج کا سامنا ہے،اجمل علی خاور

گجرات (علی بھٹی سے) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سٹی نائب صدر چوہدری اجمل علی خاور ایڈ ووکیٹ نے کہا ہے کہ کرونا وائرس سے پوری دنیا متاثرہو رہی ہے، اس وقت پوری دنیا کو کرونا وائرس کے چیلنج کا سامنا ہے۔ پاکستان میں بھی کرونا وائرس داخل ہو چکا ہے، وزیراعظم عمران خان اس مہلک اور جان لیوا مرض اور صورتحال پرخود نظر رکھے ہوئے ہیں، پاک فوج بھی مشکل گھڑی میں حکومت کا ساتھ دے رہی ہے، کرونا سے بچاوکے لئے عوام میں شعور اجاگر کیا جا رہا ہے،حکومت اورعوام ملکر ہی اس وبائی مرض کا مقابلہ کرسکتی ہے، عوام کو مشورہ ہے کہ وہ بلاوجہ گھروں سے نہ نکلیں اورہجوم والے مقامات پر مت جائیں، ہاتھوں کو اچھی طرح صابن کے ساتھ دھوئیں اور صاف ستھرا رہیں تاکہ اس موذی مرض سے محفوظ رہا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں