نواز شریف کی ضبط شدہ جائیدادوں کو نیلام کرنے کا فیصلہ

شیخوپورہ(جے ایم ڈی )عدالتی فیصلے کے بعد ضلعی انتظامیہ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی شیخوپورہ میں موجود جائیدادوں کو فروخت کرنے کے لیے ’ بولی‘ کی تاریخ مقرر کردی ہے۔نواز شریف کی شیخوپورہ میں ضبط شدہ جائیدادیں فروخت کرنے کے لیے بولی 20 مئی کو ہوگی۔ اس حوالے سے ڈی سی شیخوپورہ نے احکامات جاری کردئیے ہیں۔دوسری جانب اسلام آباد ہائی کورٹ میں نواز شریف کی شیخوپورہ اور لاہور میں جائیدادوں کی نیلامی رکوانے کی درخواستیں سماعت کے لئے مقرر کردی گئی ہیں۔ جسسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری سماعت کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں