عوام کو ریلیف نہ دیا تو مشکلات کاسامنا کرنا ہوگا۔چوہدری پرویز الٰہی

لاہور(جے ایم ڈی) حکومتی اتحادی ، پنجاب اسمبلی کے سپیکر اور پاکستان مسلم لیگ قائد اعظم (ق) کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی نے حکومت کو کورونا سے نمٹنے کا مشورہ دے دیا، انہوں نے کہا کہ خطے کے تمام ممالک سے پاکستان ویکسین میں سب سے پیچھے ہے، عوام کو ریلیف نہ دیا تو آئندہ الیکشن میں مشکلات کاسامنا کرنا ہوگا۔وزیراعلیٰ پنجاب کے پرنسپل سیکرٹری طاہر خورشید کی بیٹی کی دعوت ولیمہ میں اسپیکر پنجاب اسمبلی نے بھی شرکت کی۔ اس دوران میڈیا سے گفتگو میں پرویز الٰہی کا کہنا تھاکہ کورونا سے نمٹنے کیلئے باتیں کم اور ویکسین کا بندوبست زیادہ کریں۔چوہدری پرویزالٰہی کا کہنا تھاکہ کورونامریضوں میں خطر ناک حدتک اضافہ ہورہا ہے، بروقت اقدامات نہ کیے تو قیمتی جانیں ضائع ہونےکا خطرہ ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں