سائیں راجہ پھاٹک پر فلائی اوور کی تعمیر جلد شروع کر دی جائے گی: ڈپٹی کمشنر

گجرات(سٹاف رپوٹر) ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے کہا ہے کہ نئی سمال انڈسٹریل اسٹیٹ کے پہلے فیز کا منصوبہ منظوری کے لئے حکومت کو بھجوا دیا گیا ہے، 1500 ملین روپے کا منصوبہ اگلے ترقیاتی پروگرام میں شامل کرنے کے لیے حکومت سے درخواست کی گئی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن ذوالفقار احمد گھمن کے دورہ کے موقع پر چیمبر آف کامرس کے ممبران کے سوالات کے جواب میں کیا، صدر چیمبر وحید الدین بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ سائیں راجہ پھاٹک پر فلائی اوور کی تعمیر جلد شروع کر دی جائے گی اس حوالے سے تکنیکی امور طے ہو چکے ہیں، شہر میں صفائی کا مسئلہ حل کرنے کے لیے وسائل کو منظم کیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ حکومت نے کرونا ویکسینیشن کا کوٹہ بڑھا دیا ہے اس مقصد کیلئے مزید ویکسنیشن سنٹرز قائم کئے جائیں گے، کوشش کی جائے گی کہ چیمبر ممبران کی ویکسینیشن کے لیے ایوان میں کاونٹر بنا دیا جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ گجرات چیمبر کے تعاون سے شہریوں کی فلاح و بہبود کیلئے کام جاری رکھے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں