اسسٹنٹ کمشنر وقار حسین خاں نے رمضان بازاروں کا اچانک دورہ کیا

گجرات(سٹاف رپورٹر) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل انصر حیات، اسسٹنٹ کمشنر وقار حسین خاں نے رمضان بازاروں کا اچانک دورہ کیا، اشیائے خورد و نوش کے معیار کا جائزہ لیا اور خریداری کیلئے آنیوالے افراد سے سہولیات، ریٹس کے بارے میں دریافت کیا۔ ڈپٹی کمشنر گجرات کی ہدایت پر اے ڈی سی جی انصر حیات نے سستا رمضان بازار ظہور الہی اسٹیڈیم کا معائنہ کیا، سٹالز پر اشیاء کی مقدار کوالٹی اور ریٹ لسٹیں چیک کیں۔ اسسٹنٹ کمشنر وقار حسیں خاں نے شہر کے مختلف رمضان بازاروں میں خریداری کیلئے آنیوالے افراد سے ریٹس کے حوالے سے دریافت کیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام دکاندار ریٹ کارڈ نمایاں جگہ پر آویزاں کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں