پی ایس ایل شیڈول میں تبدیلی ،غیرملکی کھلاڑیوں کی واپسی شروع

جرمنی( افتخار احمد ) پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے کیسز سامنے آنے کے بعد دس غیر ملکی کھلاڑی اور ایک کوچ فوری طور پر سپر لیگ سے دستبردار ہو گئے ہیں تاہم پی سی بی کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل شیڈول کے مطابق جاری رہے گا ، انتظامیہ پہلے ہی بغیر تماشائیوں کے میچز کرانے کا اعلان کر چکی ہے ۔ادھرکورونا وائرس کے سبب پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے شیڈول اور فارمیٹ میں تبدیلی کردی گئی ہے اور اب لیگ میں 34کے بجائے 33 میچز ہوں گے جبکہ پلے آف میچز کی جگہ سیمی فائنل کھیلے جائیں گے۔کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر پاکستان سپر لیگ کے پلے آف مرحلے اور فائنل میچوں کی تاریخیں تبدیل کردی گئی ہیں اور 22مارچ کو شیڈول فائنل اب تاریخ کی تبدیلی کے بعد 18مارچ کو ہو گا۔
کورونا وائرس کی وجہ سے غیر ملکی کھلاڑیوں کے بیشتر نے واپس اپنے ممالک کی ٹکٹس بھی کروا لی ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں