گاؤں باگڑیانوالہ میں اوپن تمانچے دار کبڈی میچ انٹرنیشنل پلیئر ز کی بھی شرکت

گجرات(نمائندہ خصوصی)گاؤں باگڑیانوالہ میں اوپن تمانچے دار کبڈی میچ کا انعقاد ہوا جس میں باگڑیانوالہ کی کبڈی ٹیم سمیت دیگر کھلاڑیوں نے شرکت کی انٹرنیشنل کبڈی پلیئر بنیامین سمندری نے بھی شرکت کی تقریب کے مہمان خصوصی چوہدری اصغر علی ساہی باگڑیانوالہ‘ سابق چیئرمین یونین کونسل باگڑیانوالہ چوہدری قیصر محمود ساہی‘ سید وجاہت حسین شاہ کلیوال سیداں‘ چوہدری عبدالرحمن دراجی‘محمد فیصل ساہی‘ حسن وڑائچ پاہڑیانوالی‘ نعمان اسلم وڑائچ‘ متین اصغر ساہی تھے دوردراز سے سینکڑوں کی تعداد میں تماشیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی‘سابق چیئرمین چوہدری قیصر محمو د ساہی کی طرف سے بہترین کھیل منعقد کروانے پر انتظامیہ کو20 ہزار انعام دیا گیاجیتنے والی باگڑیانوالہ کبڈی ٹیم کے کپتان کو سید وجاہت حسین شاہ کلیوال سیداں کی طرف سے نقد20 ہزار اور ٹرافی انعام دی جبکہ دوسری ٹیم کے کپتان کو چوہدری عبدالرحمن دراجی کی طرف سے نقد10 ہزاربمعہ ٹرافی اور انتظامیہ کیلئے 20 ہزار کیش انعام دیا گیا بہترین پرفارم کرنیوالے کبڈر کی ہر کبڈی پر ہزاروں روپے دیکر حوصلہ افزائی کی جاتی رہی‘سابق چیئرمین چوہدری قیصر محمود ساہی باگڑیانوالہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں تمام انتظامیہ کبڈی کو مبارکباد پیش کرتاہوں جنہوں نے اہل علاقہ سمیت دوردراز سے آئے لوگوں کو بہترین کھیل پیش کیا جہاں کھیل کے میدان آباد ہوتے ہیں وہاں ہسپتال ویران ہوتے ہیں کبڈی قومی کھیل بن چکا ہے کھلاڑیوں کی سرپرستی اور میچ کروانے والوں کی حوصلہ افزائی جاری رہے گی سید وجاہت حسین کلیوال سیداں نے کہا ہے کہ کبڈی ہمارا ثقافتی کھیل ہے گجرات کے لوگ اس کھیل کو بہت پسند کرتے ہیں پی ٹی آئی کی حکومت نے ہمیشہ کھیل کو پرموٹ کرنے کیلئے کام کیا ہے اس سے نوجوان نسل بری عادات سے بچتی ہے ہمیں کھیل کو مزید پرمورٹ کرنے کیلئے آسانیاں پیدا کرنا ہونگی چوہدری سیف اللہ ساہی باگڑیانوالہ نے بہترین کھیل منعقد کروا کر انٹرینمنٹ مہیا کی ہے یہ بھی مبارکباد کے مستحق ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں