ٹیسٹ رینکنگ میں عباس ٹاپ ٹین میں دوبارہ شامل، بابر اعظم بدستور چھٹے نمبر پر

اسلام آباد(جے ایم ڈی)آئی سی سی کی ٹیسٹ ریکنگ میں قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عباس دوبارہ ٹاپ ٹین میں شامل ہو گئےآئی سی سی نے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان مانچسٹر میں کھیلے گئے ٹیسٹ کے بعد کھلاڑیوں کی نئی رینکنگ جاری کی ہےنئی ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق بلے بازوں میں آسٹریلیا کے اسٹیون اسمتھ بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں جب کہ ویرات کوہلی دوسرے اور مارنوس لبوشین تیسرے نمبر پر ہیں پاکستان کے بابر اعظم 791 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر موجود ہیں جب کہ ڈیوڈ وارنر ان سے دو پوائنٹس کے اضافے سے پانچویں نمبر پر ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں