مثبت فیصلے کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے سو د مند ثابت ہو سکتے ہیں: مرزا رئیس

گجرات (نمائندہ خصوصی)پاکستان آزمائش کی گھڑی سے گزر رہا ہے بد ترین حالات میں مثبت فیصلے کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے سو د مند ثابت ہو سکتے ہیں‘ لاک ڈاؤن کے حوالے سے حکومتی اقدامات قابل تحسین مگر عوام کو اس پر سو فیصد عمل درآمد یقینی بنانا چاہیے‘ مشکل کی گھڑی میں لاک ڈاؤن کے متاثرین کو گھر کی دہلیز پر خوراک کی فراہمی کیلئے تمام تر وسائل حکومت استعمال کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار رہنما پاکستان تحریک انصاف مرزا رئیس نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے متاثرین کو صورتحال بہتر ہونے تک انکی دہلیز پر راشن کی فراہمی ہماری ذمہ داری ہے‘ جس کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائینگے۔ گجرات کے مخیر حضرات کو اپنے ارد گرد مستحقین کی بروقت امداد کر کے انکی مشکلات کا ازالہ کر نا چاہیے‘ انہوں نے کہا کہ کورونا کے مریضوں کیلئے ٹیسٹ‘ قرنطینہ سنٹرز اور مریضوں کی منتقلی کیلئے اقدامات موثر ہیں۔ ہر سطح پر انتظامیہ کے شانہ بشانہ شہریوں کی خدمت کیلئے متحرک کر دار نبھائینگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں