شاہین آفریدی کو پریکٹس کی کمی کھٹکنے لگی

لاہور: جے ایم ڈی؛؛شاہین شاہ آفریدی کو پریکٹس کی کمی کھٹکنے لگی، نوجوان پیسر کا کہنا ہے کہ کنڈیشنز میں تبدیلی کی وجہ سے دورۂ انگلینڈ میں مشکل پیش آئے گی۔
بولنگ کوچ وقار یونس کی رہنمائی میں ٹریننگ سے ردھم حاصل کرنے کیلیے محنت کروں گا،کوشش ہوگی کہ گذشتہ سیریز کی کارکردگی انگلینڈ میں بھی دہراؤں۔ شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال میں ہمیں مناسب پریکٹس کا موقع نہیں مل سکا، گھر پر ہی جم میں ٹریننگ اور فٹنس پر کام کیا،دورۂ انگلینڈ میں گیند کو چمکانے کیلیے تھوک کے استعمال پر پابندی سمیت کنڈیشنز میں تبدیلی سے بھی مشکل پیش آئے گی، البتہ وہاں ٹریننگ کیلیے اچھا وقت میسر ہوگا، میزبان ٹیم کے ویسٹ انڈیز کیخلاف میچز سے بھی نئی کنڈیشنز کو سمجھنے میں مدد ملے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں