آئی سی سی کے چیئرمین کا الیکشن یا سلیکشن؟ ؛ فیصلہ آج ہوگا

دبئی:(جے ایم ڈی) آئی سی سی کے چیئرمین کا الیکشن ہوگا یا سلیکشن، فیصلہ جمعرات کو متوقع ہے، بورڈ میٹنگ ایجنڈے میں انتخاب کیلیے طریقہ کار کا تعین ہوگا،انگلینڈ کے کولن گریوس بدستور فرنٹ رنر ہیں،بھارتی کرکٹ بورڈ نے سارو گنگولی کو میدان میں اتارنے کا امکان تاحال رد نہیں کیا۔
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی ایک اور بورڈ میٹنگ ویڈیو کانفرنس کے ذریعے جمعرات کوہورہی ہے، نئے چیئرمین کے انتخابی عمل کی منظوری ٹاپ ایجنڈے میں شامل ہوگی، ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ کے بارے میں کوئی بھی فیصلہ پہلے ہی آئندہ ماہ تک ملتوی ہوچکا،اس لیے صرف نئے چیئرمین کی نامزدگی کے حوالے سے بات چیت ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں