آل پاکستان دبئی ہارڈویئر سپر لیگ جلالپورجٹاں کا میلہ 30اکتوبر کو سجے گا

گجرات(نمائندہ خصوصی)آل پاکستان دبئی ہارڈویئر سپر لیگ جلالپورجٹاں کا 3روزہ کرکٹ میلہ کاانعقاد 30اکتوبر کو ہوگا چیف آرگنائزر امجد اقبال انصاری ہونگے جبکہ خصوصی تعاون سماجی رہنما رحمان بابا،عاصم خان کرینگے دبئی سپرلیگ جلالپورجٹاں کے حوالے سے صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے معروف کرکٹر علی پرنس نے کہا کہ آل پاکستان کرکٹ سپر لیگ 30،31اور یکم نومبر کو سپورٹس سٹیڈیم میں منعقد ہوگی جسمیں پاکستان بھر کے8اضلاع کی کرکٹ ٹیمیں جن میں نامور کرکٹر شامل اس لیگ میں شرکت کرینگے ٹورنامنٹ کی انٹری فیس15ہزار روپے ہے سپر لیگ کے مین سپانسر امجد اقبال انصاری ہیں جسکا پہلا انعام 15000روپے دوسرا انعام75000روپے بیسٹ بٹسمین کو10000روپے،بیٹ باولر کو10000روپے اور فائنل میچ کے مین آف دی میچ کو5000روپے انعام امجد اقبال انصاری کی جانب سے دیا جائے گا جبکہ سماجی رہنما رحمان بابا کی جانب سے کھلاڑیوں کا رہائش گاہ،طعام اور150کیپ اور ٹی شرٹس سپانسر کرینگے جبکہ عاصم خان کی جانب سے کراؤڈ میں جو کیچ پکڑا گا اسکو 20ہزار روپے انعام دیا جائیگا چیف آرگنائزر امجد اقبال انصاری نے کہا کہ کرکٹ سے دلی لگاؤ ہے اور خواہش ہے کہ جلالپورجٹاں میں مثالی ٹورنامنٹ کا نعقاد کیا جائے سپر لیگ میں کراچی سے بھی ٹیموں نے رابطہ کیا ہے اس سپر لیگ میں فیصل آباد،جہلم،گوجرانوالہ،سیالکوٹ ودیگر اضلاع سے ٹیمیں بھی شرکت کرینگی سماجی رہنما رحما ن بابا نے کہا کہ روٹری کلب کا مشن ہے ملک بھر سے پولیوکا خاتمہ کیا جائے جسکے لیے تمام تر وسائل برؤے کار لائے جارہے ہیں جلالپورجٹاں میں ہر سال کر کٹ میلہ کا انعقاد کیا جائیگا اس موقع پر شہزاد ججی،ندیم اقبال بٹ ایڈووکیٹ،اکرم بٹ،عباس بٹ،ذوالفقار علی،اورنگزیب،راشد محمودمنور خان،نثار بٹ،ودیگر،اور صحافی برادری بھی موجود تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں