ائیر پورٹس سے آنے والے مسافروں کی لسٹیں لی جائیں

گجرات (نمائندہ خصوصی) گجرات شہر اور ارد گرد میں مختلف مقامات پر بیرون ملک سے آئے ہوئے افراد موجود ہیں جن کی سکریننگ کے سلسلہ میں اقدامات نہیں کیے گئے، گجرات کے شہریوں نے ڈی سی گجرات ڈاکٹر خرم شہزاد اور انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ ایف آئی اے اور دیگر حکام سے رابطہ کر کے ائیر پورٹس سے پاکستان آنے والے مسافروں کی لسٹیں لی جائیں خصوصاً گجرات اور گرد و نواح میں جو لوگ بیرون ملک سے آئے ہوئے ہیں انہیں فوری طور پر قرنطینہ پہنچایا جائے خصوصاً نور پور پڈھے گجرات، ادھووال گاؤں، میں ایسے لوگوں کا دیکھا گیا ہے کہ جو چند روز قبل ہی پاکستان آئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں