الیکشن کمیشن کا ووٹ چیک کرنے والی ایس ایم ایس سروس مفت کرنے کا فیصلہ

اسلا م آباد(جے ایم ڈی)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 8300 ایس ایم ایس سروس کو مفت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلا ت کے مطا بق ابتدائی طور پر سنگل ایس ایم ایس کی کل لاگت 2 روپے جمع ٹیکس تھی۔ تمام ووٹرز سے گزارش ہے کہ وہ 15 دسمبر تک بلا معاو ضہ(Free) اپنا ووٹ چیک کریں۔ براہ کرم اپنا CNIC (قومی شناختی کارڈ نمبر) بغیر ہائفن (-) کے اپنے موبائل پر ٹائپ کریں اور اسے 8300 پر میسج میں بھیجیں۔ آپ کو الیکشن کمیشن سے فوری طور پر اپنے ووٹ کے تمام کوائف فری مل جائیں گے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان عوام الناس کو یہ پہلی مرتبہ یہ سہولت مفت فراہم کر رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں