گجرات:73مزید افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق

گجرات (عارف علی عارف)ملک بھر کی طرح گجرات میں کورونا کے وار میں تیزی آنے لگی، روزانہ کی بنیاد پر درجنوں کیسز کا اضافہ جاری،محکمہ صحت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے میں 73مزید افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد مجموعی کیسز کی تعداد 996ہو گئی ہے۔ عوام سے احتیاطی تدابیر میں بالکل غفلت نہ برتنے کی اپیل۔ گجرات میں اب تک 8329افراد کے ٹیسٹ کئے گئے ہیں جن میں سے 6514کی رپورٹس نیگیٹو، 996کی پازیٹو،371صحت یاب اور21کنفرم مریضوں سمیت 35افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔ 604افراد آئسولیشن وارڈز یا ہوم آئسولیشن میں ہیں۔ نئے سامنے آنے والے کیسز میں تین فیملیز کے 15سے زائد افراد بھی متاثر ہوئے ہیں مجموعی متاثرہ افراد میں سے 527مقامی اور 445بیرون ممالک سے آئے اور ان کے رابطے میں رہنے والے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں