گجرات :کورونا کے کیسز کی تعداد 705ہو گئی ‘18اموات

گجرات (عارف علی عارف)گجرات میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 705ہو گئی ‘ 18اموات‘ 341صحت یاب ہو چکے۔محکمہ صحت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمارکے مطابق گجرات میں اب تک 7244کے ٹیسٹ کئے گئے ہیں جن میں سے 6203کی رپورٹس نیگیٹو‘ 705کی پازیٹو اور 347مریض آئسولیشن وارڈز یا پھر ہوم آئسولیشن میں ہیں جبکہ 336افراد کی رپورٹس آنا باقی ہیں۔ ضلع گجرات میں کل تعداد میں سے 357افراد مقامی طور پر جبکہ 324افراد بیرون ممالک سے آنے والے اور انکے رابطے میں رہنے والے کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔تحصیل گجرات اور کھاریاں کی 10سے زائد خاندانوں کے درجنوں افراد کورونا وائرس کا شکار ہو چکے ہیں۔ احتیاطی تدابیر اپنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ یاد رہے گزشتہ تین روز کے دوران گجرات میں کورونا کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہوا ہے جبکہ مشتبہ افراد کے علاوہ ایک سرجن ڈاکٹر سمیت کنفرم 18مریض زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں