گجرات :کورونا کے 5نئے کیسز،126زیرعلاج ،5 اموات

گجرات (عارف علی عارف)36 گھنٹے کے دوران کورونا کے 5نئے کیسز سامنے آنے کے بعد گجرات میں عالمی وباء سے متاثرہ افراد کی تعداد 415ہو گئی ہے جبکہ 126مریض زیر علاج ہیں۔ ذرائع کے مطابق گجرات میں اب تک مجموعی طور پر 6318کے ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں جن میں سے 5788کی رپورٹس نیگیٹو،415پازیٹو،284افراد صحت یاب اور خاتون سمیت 5افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ 155کی رپورٹس آنا باقی ہیں۔یاد رہے گزشتہ 4 روز کے دوران ضلع گجرات کے مختلف علاقوں سے ڈیڑھ درجن سے زائد افراد کورونا کے مریض بن چکے ہیں۔ادھرنیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں 13 ہزار 962 ٹیسٹ کیے گئے جب کہ مجموعی طور پر 4 لاکھ 14 ہزار 254 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید ایک ہزار 932 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 45 ہزار 898 ہو گئی ہے۔ 31 ہزار 812 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں جب کہ 13 ہزار 101 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں مزید 46 افراد کورونا کے ہاتھوں لقمہ اجل بن گئے جو کہ ایک دن میں ملک میں اس وائرس کے ہاتھوں ہپونے والا سب سے برا جانی نقصان ہے۔ اس طرح ملک میں مجموعی اموات 985 ہوگئی ہیں۔خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ 345 اموات ہوئی ہیں جب کہ سندھ میں 299، پنجاب میں 289، بلوچستان میں 38، اسلام آباد میں 9 اور گلگت بلتستان میں 4 جب کہ آزاد کشمیر میں ایک مریض جان کی بازی ہار گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں