گجرات:متاثرین حسن بلجیم‘عمران اٹلی اور وارث سعودی عرب سے وطن آیا

گجرات(ڈسٹرکٹ رپورٹر)گجرات میں کورونا وائرس سے متاثرہ 22افراد میں سے گجرات شہر کا رہائشی 28سالہ حسن الیاس بلجیم سے‘40سالہ میاں عمران آف لالہ موسیٰ اٹلی اور55سالہ محمد وارث آف کھاریاں سعودی عرب سے وطن لوٹاجبکہ 23سالہ وحید احمد آف شادیوال‘لالہ موسیٰ کا رہائشی23سالہ نوجوان ملک عبدالستار‘34سالہ محمد کامران آف کھاریاں اور 24سالہ فخر عباس آف کھاریاں بھی کورونا وائرس کے متاثرین میں شامل ہیں۔ملک بھر میں کورونا وائرس کے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ عوام سے اپیل کی جاتی ہے کہ ساری صورتحال کے پیش نظر حکومتی‘ضلعی انتظامیہ اور خصوصاً محکمہ صحت کی طرف سے جاری احتیاطی تدابیر کو اپنا کر خود‘فیملی اور رشتہ داروں کو محفوظ بنائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں