پاکستان کے ایک ہی خاندان کے 3 وزرائے اعلیٰ منتخب ہونے کا منفرد اعزاز

لاہور(نیوز ڈیسک) حمزہ شہباز کے وزیراعلیٰ منتخب ہونے کے بعد شریف خاندان نے کئی منفرد ریکارڈ بنا ڈالے۔ جبکہ یہ پہلا موقع ہے جب والد وزیراعظم اور بیٹا وزیراعلیٰ ہے۔ حمزہ شہباز کے وزیراعلیٰ بننے کے بعد ایک ہی خاندان سے تین وزرائے اعلیٰ منتخب ہونے کا منفرد اعزاز بھی حاصل ہو گیا ہے۔ حمزہ شہباز نے اپنے والد کے بعد وزیراعلیٰ منتخب ہو کر منفرد اعزاز حاصل کیا جبکہ ان کے تایا نواز شریف بھی پنجاب کے وزیراعلیٰ رہ چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں