گجرات میں آج بھی جزوی لاک ڈاؤن

گجرات (نمائندہ خصوصی) گجرات شہر میں آج بھی دکانیں کاروباری مراکز بند تفصیلات کے مطابق گجرات شہر میں کرونا وائرس کی وجہ سے پورا شہر لاک ڈاؤن ہے جس میں تاجر برادری نے اپنی دکانیں تیسرے روز بھی بند رکھیں جبکہ ڈپٹی کمشنر گجرات ڈاکٹر خرم شہزاد اور ڈی پی او گجرات توصیف حیدر کی ہدایات پر گجرات شہر میں پولیس کے جگہ جگہ ناکے گاڑیوں،چنگ چی اور رکشوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی گئی اور ڈبل سواری والوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جارہی ہے جبکہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے تاجر برادری نے حکومت پنجاب کے ساتھ تیسرے روز بھی اپنی دکانیں بند رکھ کر ایک پاکستانی ہو نے کا ثبوت پیش کیا ہے کرونا کی وجہ سے پورا شہر خوف و ہراس میں مبتلا ہے جس کی وجہ سے لوگ گھروں سے باہر نہیں نکل سکتے تیسرے روز بھی لوگوں کی آمدو رفت سڑکوں پر جاری رہی پنجاب حکومت نے کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے تمام محکموں کو ہائی الرٹ کر رکھا ہے کیونکہ جتنی اختیاط کریں گے اتنا ہی لوگوں کو فائدہ ملے لوگوں کو چاہیے کہ وہ اپنے گھروں میں رہیں اور باہر نہ نکلیں اور حکومت کے ساتھ تعاون کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں