ڈاکٹرطارق سلیم اورا نکی اہلیہ نے ذاتی جیب سے لاکھوں کا راشن تقسیم کروایا

گجرات (نمائندہ خصوصی) جماعت اسلامی پنجاب کے امیرڈاکٹرطارق سلیم اورا ن کی اہلیہ نے اپنی ذاتی جیب سے لاکھوں روپے مالیت کا خشک راشن سینکڑوں پیکٹ میں تیارکرکے گجرات شہرکی مختلف یونین کونسلز میں راشن کے خواہشمند گجرات کے شہریوں کوبلاتفریق ان کی دہلیزپرفراہم کیاہے ڈاکٹرطارق سلیم نے لاکھوں روپے مالیت کاخشک راشن جس میں چاول چینی آٹا گھی پتی اجناس دالیں وغیرہ شامل ہیں اس کے پیکٹ بناکر لوگوں کوفراہم کرنے کے لئے الخدمت فاؤنڈیشن اورجماعت اسلامی کے رضاکاروں کے حوالے کردیئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں