سراج الحق کا امدادی سرگرمیوں کے حوالے سے ڈاکٹر طارق سلیم سے رابطہ

گجرات(نمائندہ خصوصی)کروناایمرجنسی صورتحال پرگزشتہ روز جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی امیرسینیٹرسراج الحق نے امدادی سرگرمیوں کے حوالے سے ملک بھرکے ذمہ داران سے بذریعہ ڈیجیٹل بریفنگ رابطہ کیا کانفرنس کال کے دوران انہوں نے جماعت اسلامی پنجاب کے امیرڈاکٹرطارق سلیم سے بھی تفصیلی گفتگوکی امیرجماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹرطارق سلیم نے مرکزی امیر کو شمالی پنجاب میں کروناایمرجنسی صورتحال میں الخدمت فاؤنڈیشن اورجماعت اسلامی کی جانب سے امدادی سرگرمیوں اوراس کی تمام ترصورتحال سے مرکزی امیرکوآگاہ کیا مرکزی امیرسراج الحق نے ڈاکٹرطارق سلیم کو ہدایت کی کہ اس نازک مرحلے پر جماعت اسلامی اورالخدمت فاؤنڈیشن کے کارکنان قوم کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں میں روزانہ ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ تجاویز اوررپورٹ لوں گا انہوں نے ڈاکٹرطارق سلیم کو گجرات سمیت پورے پنجاب میں امدادی سرگرمیاں تیزکرنے کی ہدایت کی اورکہاکہ جماعت اسلامی کے کارکنان عہدیداران ذمہ داران اس مصیبت کی گھڑی میں اپنے تمام تروسائل جان ومال اپنے بھائیو ں کے لئے وقف کردیں نبی رحمتؐ کی امت سے خدمت ومحبت کاجذبہ بڑھ چڑھ کرنظرآناچاہیے ڈاکٹرطارق سلیم نے سراج الحق کوبتایاکہ الخدمت فاؤنڈیشن پنجاب بھرمیں سفید پوش مستحقین کی دہلیزتک پہنچ رہی ہے اورانہیں ضرورت کی اشیاء فراہم کررہی ہے ہمارے پیش نظریہ بات ہے کہ گھروں میں لاک ڈاؤن کی صورتحال میں محصورسفید پوش شہری روز محشر ہماری شکایت نہ کریں پوری کوشش ہے کہ کوئی مستحق ضرورت مند خاص طورپرسفید پوش امدادی صورتحال سے محروم نہ رہے یہ کام صرف اللہ کی رضا کے لئے کررہے ہیں انسانوں کی خدمت رضائے الٰہی کابڑا ذریعہ ہے مرکزی امیرسراج الحق نے ڈاکٹرطارق سلیم اورجماعت اسلامی اورالخدمت فاؤنڈیشن گجرات کے عہدیداران رضاکاران کودعائیں دیں اورکہاکہ اللہ تعالیٰ آپ کی عمردرازکرے ذمہ داران میرا پیغام سمجھیں اورخدمت کے لئے سرگرم ہوجائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں