16اکتوبر کا جلسہ انتظامیہ اور حکومت کے ہو ش اڑ گئے دکانیں بند کر دیں

گجرات (نمائندہ خصوصی) پی ڈی ایم کے زیر اہتما م اپوزیشن جماعتوں کے16 اکتوبر کو گوجرانوالہ میں ہونے والے جلسے نے حکمرانوں کے ہوش اڑا کر رکھ دئیے ہیں۔ پولیس اور سول انتظامیہ کو امن و امان اور سیکیورٹی امور سرانجام دینے کی بجائے پارٹی ورکرز سمیت عام دکانداروں کے پیچھے لگا دیا۔گذشتہ روز پولیس کے جوان شہر میں دکانیں بندکرانے کے مشن پر تھے،گھبراہٹ اور حواس باختگی کا یہ عالم تھا کہ رینٹ اے کار بند کرانے کا آرڈر تھا لیکن وہ گاڑیوں کے شو رومز بند کرواتے رہے۔ صحافی ارشد قاضی کے استفسارکیاکہ آپ دکانیں بند کراوانے کا کوئی حکومتی لیٹر یا حکم نامہ دکھائیں اس سوال پر لاجواب ہو کرپولیس ملازمین دھمکیوں پر اتر آئے۔بعد ازاں غلطی کا احساس ہو جانے پر ایس ایچ او سٹی حاجی صغیر احمدنے کار شوروم کھولنے کے احکامات دے دئیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں