گجرات شہر سے واٹر سپلائی پانی غائب شہریوں کو مشکلات کا سامنا

گجرات(وقاص احسان) گجرات شہر کی مختلف یونین کونسلوں میں واٹر سپلائی پانی نہیں آرہا جس کی وجہ سے شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے محلہ فتو پورہ‘ بخشوپورہ‘ کالوپورہ‘ کارپوریشن ایریا‘سراج پلازہ میں مقامی لوگوں کو سخت اذیت کا سامنا ہے نمازیوں کو مساجد میں وضو کیلئے پانی نہیں مل رہا‘گھروں میں پانی نہیں آرہا شہریوں نے میونسپل کارپوریشن کے چیف آفیسر محمود اقبال گوندل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ واٹر سپلائی کی موٹروں کو ٹھیک کروایا جائے اور کرپٹ ملازمین کیخلاف کاروائی کی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں