کڑیانوالہ میں آٹا نایاب عوام ذلیل و خوار مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ڈی سی نوٹس لیں

گجرات (نمائندہ خصوصی) کڑیانوالہ میں آٹا نایاب کڑیانوالہ کے عوام آٹا خریدنے کیلئے ذلیل و خوار ڈی سی گجرات چار ج سنبھالتے ہی آٹا نایا ب کڑیانوالہ کے عوام مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور 1200روپے کا بھی آٹا کا تھیلا مشکل ہو گیا ہے دوکانداروں نے ایکا کر لیا ہے پہلے آٹا وافر مقدار میں ملتا تھا اور ہر دکان سے ملتا تھا متعدد دکانداروں نے چالان ہو نے پر دکانداروں نے آٹا فروخت کر نا چھوڑ دیا ہے 1200روپے میں بھی آٹا ملنا نا ممکن ہے ڈی سی گجرات کڑیانوالہ کے عوام کیلئے آٹے کا متبادل بندوبست کریں تاکہ عوام آٹا آسانی سے خرید سکیں آٹا نہ ملنے پر عوام چاول کھانے پر مجبور ہیں یہ ہے نیا پاکستان عوام آٹے کی جگہ چاول کھانے پر مجبور ہو گئے ہیں ڈی سی ایمر جنسی آٹے کا بندو بست کروائیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں