کورونا کی تباہ کاریوں سے بچنے کے لیے WHOکی ہدایات پر عمل کیا جائے،آصف رضا مہمدہ

گجرات (نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما سابقہ ڈپٹی مئیر چوہدری آصف رضا مہمدہ نے کہا ہے کہ پوری دنیا اس وقت موذی وبا سے متاثر ہے۔ کورونا وائرس کی تباہ کاریوں سے بچنے کے لیے WHOکی ہدایات پر عمل پیرا ہوکر اپنے آپ کو اور دوستوں کو بچاسکتے ہیں۔باربار صابن سے ہاتھ دھوئیں،ہاتھ ملانے اور گلے ملنے،ہجوم میں جانے سے گریز کریں۔انھوں نے کہا کہ کرونا وائرس کے خلاف جہاد ہم سب کا فرض ہے اور ہمیں ملکر اس مرض کے خلاف جہاد کرنا ہے اور حکومت پاکستان کی ہدایت کے مطابق ہمیں حکومتی اقدامات کو کامیاب کرنا ہے اور حکومت کی طرف سے لاک ڈاؤن کے فیصلہ کی تائید کرتے ہیں گھروں میں رہ کر اس مرض کے پھیلاؤ کو روکا جائے کیونکہ اس مرض کی وجہ سے قیمتیں جانیں ضائع ہو رہی ہیں جب تک ہم اس مرض کے خلاف ملکر جدوجہد نہیں کرینگے کامیاب نہیں ہو سکتے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں