کرپشن کے لیجنڈ کرداروں کیخلاف اینٹی کرپشن کا کریک ڈاؤن

گجرات (آکاش نیازی) محکمہ اینٹی کرپشن نے سرکاری محکموں میں کرپشن کی داستانیں رقم کرنے والے گجرات کے سرکاری افسران پٹواریوں کی گرفتاریاں شروع کر دی ھیں اور اس سلسلہ میں ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن افضل حیات کی سربراھی میں گجرات میں میونسپل کارپوریشن آفس سے ضلع کونسل کے سابق آفیسر TOPNC شیراز احمد جبکہ تحصیل آفس گجرات میں کاروائی کرتے ھوئے پٹواری سید ساجد شاہ کو حراست میں لے لیا اینٹی کرپشن کے مطابق میونسپل کارپوریشن میں CCB کیس میں الزامات ثابت ھونے پر سرکاری آفیسر شیراز احمد کی گرفتاری کی گئی ھے ملزم پر 18 ترقیاتی منصوبوں پر وسیع پیمانے پر کرپشن کے الزامات ھیں جبکہ پٹواری سید ساجد شاہ کے خلاف تھانہ سول لائن گجرات میں سال 2019 میں کرپشن کا ایک مقدمہ درج ھے اس مقدمہ کی انکوائری میں پٹواری کو حراست میں لے کر شامل تفتیش کیا گیا ھے اینٹی کرپشن کے چھاپوں اور گرفتاریوں کے بعد ضلع کونسل میونسپل کارپوریشن اور تحصیل دفاتر میں سرکاری افسران و ملازمین اور سابق بلدیاتی سربراہوں نمائندوں میں تھرتھلی مچ گئی ھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں