کرونا عالمی وباء ہے ایسی مثال پہلے کہیں نہیں ملتی: چوہدری نثاراحمد

گجرات(نمائندہ خصوصی)ممتازدانشورعوامی خطیب صدرکسان بورڈ پاکستان چوہدری نثاراحمدایڈوکیٹ نے کہاہے کہ کروناایک عالمی وباء ہے جس نے ساری دنیا کواپنی لپیٹ میں لے لیاہے انسا ن کی دس ہزار سالہ تاریخ میں ایسی ہولناک وباء کی مثال نہیں ملتی جدید رسل ورسائل نے کروناکی آگ کو پوری دنیا میں پھیلادیاہے حضرت عمرفاروق ؓ کے دورخلافت میں شام عراق میں طاعون کی وباء پھیلی تھی جس کے نتیجے میں جلیل قدرصحابہ سمیت پچیس ہزار سے زائد افراد شہادت کے رتبے پرفائزہوئے اس سے صاف ظاہرہے کہ ابتلاء صرف انسانوں کے گناہوں کانتیجہ نہیں بلکہ آزمائش کے طور پر بھی نازل ہوتی ہے کروناوائرس نے ایک بارپھرقدرت کے سامنے انسانوں کی مکمل بے بسی ظاہرکردی ہے وہ گزشتہ روز جامع مسجد مدنی محلہ خالد آباد میں نمازجمعہ کاخطبہ دے رہے تھے چوہدری نثارایڈوکیٹ نے کہاکہ ہرابتلاء اورآزمائش کے موقع پربرصغیرکی روایت تھی کہ ابہام پرستی ظاہرہوجاتی ہے کوئی کہتاہے کہ حج پہلی بار روک دیاگیاہے اورکوئی امام مہدی کی آمد کااعلان کررہاہے اورکوئی مقدس پھونکیں اوررنگ برنگی وظائف ایجاد کررہاہے اسلامی تاریخ گواہ ہے کہ تا ریخ میں پہلے بھی کئی بارحج موقوف ہوتے رہے ہیں اورایک دفعہ حجر اسود بھی مسجد حرام سے نکال دیاگیا تھاجوبیس سال بعد واپس آیا۔چوہدری نثارایڈووکیٹ نے کہاکہ کوئی امام مہدی کی آمدنہیں ہورہی ہمیں ابہام پرستی چھوڑ کرقرآن وسنت کی طرف رجوع کرناہوگا ذکرواذکارکرناہوگا گناہوں کی گڑگڑا کرمعافی مانگنی ہوگی پاکیزگی اختیارکرنی ہوگی دین فطرت کواپناناہوگا انشاء اللہ بہت جلد یہ آزمائش ختم ہوگی اوراللہ اپنافضل کرے گا دنیا کی رونقیں دوبالا بحال ہونگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں