ڈینگی مچھر کی افزائش روکنے کیلئے پر ویکٹر سرویلینس کا ذمہ داری سے سر انجام دیا جائے: طارق علی بسرا

منڈی بہاؤالدین(نمائندہ خصوصی)ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا نے کہا ہے کہ بارشوں کے موسم میں ڈینگی مچھر کی افزائش کے خدشہ کو کم کرنے کیلئے ضروری ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر ویکٹر سرویلینس کے کام کوذمہ داری سے سر انجام دیا جائے، صفائی ستھرائی کے کام کو خوش اسلوبی سے سر انجام دینے کیلئے ضروری ہے کہ ہم سب اس کو مشترکہ ذمہ داری سمجھیں، انہوں نے کہا کہ ہمیں آنے والی نسلوں کو ڈینگی کے ناسور سے محفوظ بنانے کیلئے ڈینگی کو مات دینا ہوگی یہ اسی صورت ممکن ہے جب مشینری جذبہ کے تحت فرائض کی بجاآوری ممکن بنائی جائے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے آج یہاں ڈپٹی کمشنر آفس میں ڈینگی ریسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کے حوالے سے منعقدہ اجلا س کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں سی ای او ہیلتھ (ڈی ایچ اے) ڈاکٹر محمد الیاس گوندل، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت شیخ محمد اقبال،ڈپٹی ڈائریکٹر واٹر مینجمنٹ سعد اللہ علوی، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر عاطف علی وڑائچ،ڈی ایچ اوز ڈاکٹر محمد افتخار، ڈاکٹر فضل اعوان، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر ثاقب حیات گوندل،میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر اختر حسین بلوچ،میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ٹی ایچ کیو پھالیہ ڈاکٹر بشری چوہدری، ارسلان رؤف کے علاوہ دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد الیاس گوندل نے اجلاس کو ان ڈور، آؤٹ ڈور ڈینگی سرویلنس،ڈینگی سپرے، انسداد ڈینگی سے متعلق ادویات کا سٹاک،ڈینگی لاروا سائیٹس کے معائنہ کے حوالے سے بریفنگ دی۔انہوں نے بتایا کہ اب تک کی کاروائی کے مطابق16ہاٹ سپاٹ جگہوں پر ڈینگی لاروا پایا گیا جس کی کیمیکل اور مکینیکل لاروا سائیڈنگ کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع بھر میں ابھی تک ڈینگی کا کوئی مریض رپورٹ نہیں ہوا۔ ڈاکٹر الیاس گوندل نے بتایا کہ21 سے25ستمبر تک ان ڈور58ہزار 5سو 75گھروں کو چیک کیا گیا ہے جبکہ آؤٹ ڈور5ہزار 9سو10 گھروں کو چیک کیا گیا۔ ڈینگی کے حوالے سے حفاظتی اقدامات نہ کرنے 6ایف آئی آرز درج کروائی گئیں جبکہ ایک سیل اور 416 نوٹسز بھی جاری کئے گئے ہیں۔ جس پر ڈپٹی کمشنر نے محکمہ صحت کے افسران کو واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ ویکٹر سرویلینس اور اس کو ڈیش بورڈ پر اپ لوڈ کرنے کے سلسلہ میں تکنیکی معاونت اور ٹریننگ کے سلسلہ میں سرکاری محکموں کی رہنمائی کریں اور ضلع میں فیکٹری مالکان کو پانے کاروباری اداروں میں صفائی ستھرائی اور انسداد ڈینگی ایس او پیز سے متعلق آگاہی فراہم کی جائے۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ ٹائر شاپس کی دکانوں کو چیک کریں۔ ضلع میں کسی بھی جگی پر ٹائر کھلی جگہ نہیں ہونی چاہیئں اور جو دکاندار محکمانہ احکامات کی خلاف ورزی کرے تو اس کے خلاف کارروئی کی جائے۔ طارق علی بسرا نے کہا کہ ڈینگی لاروا کی افزائش روکنے کیلئے سرویلنس اور انسداد ڈینگی اقدامات کے ساتھ ساتھ ڈینگی مچھر سے بچاؤ کیلئے شہریوں میں زیادہ سے زیادہ آگاہی فراہم کی جائے انہوں نے کہا کہ انسداد ڈینگی کے سلسلے میں محکمانہ کوششیں ماند نہیں پڑنی چاہئیں اس ضمن میں سریلینس سرگرمیوں کو مزید تیز کیا جائے تاکہ ڈینگی کا مسئلہ سر نہ اٹھا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں