پاکستان ریلوے نے موسم سرما کیلئے نئے ٹائم ٹیبل کا اعلان کر دیا

گجرات (نمائندہ خصوصی) پاکستان ریلوے نے موسم سرما کیلئے نئے ٹائم ٹیبل کا اعلان کر دیا ہے جو کہ 15 اکتوبر سے نافذالعمل ہو گا۔ نئے ٹائم ٹیبل میں کرونا وائر س کی وجہ سے لاک ڈاؤن سے پہلے جن ٹرینوں کے سٹاپ ختم کر دئیے گئے تھے وہ تمام سٹاپ بحال کر دئیے گئے ہیں۔ 15 اکتوبر2020 ء سے لاگو ہونے والے ٹائم ٹیبل میں 5 ٹرینوں کو چکلالہ ریلوے اسٹیشن پر نئے سٹاپ دئیے گئے ہیں۔ نئے سٹاپ دئیے جانے والی ٹرینوں میں) UP-35 ) سرسید ایکسپریس، (UP-105)راول ایکسپریس، (Dn-12)ہزارہ ایکسپریس، (Dn-40)جعفر ایکسپریس اور(Dn/102)سبک رفتار کے نام شامل ہیں جبکہ لاہور اسٹیشن پر (Dn/2)خیبرمیل، (up/6-Dn/5)گرین لائن کے سٹاپ کے دورانئے کو 30منٹ سے بڑھا کر 35منٹ کر دیا ہے۔اس کے علاوہ (up/148-Dn/147)میانوالی ایکسپریس کو لاہور، سرگودھا، خوشاب، کندیاں، ماڑی انڈس کے درمیان بحال کر دیا گیا ہے۔ نئے ٹائم ٹیبل میں کئی ٹرینوں کے اوقات کار تبدیل کر دئیے گئے ہیں، جن ٹرینوں کے اوقات کار تبدیل کئے گئے ہیں ان میں خیبر میل (Up/1)اب کراچی کینٹ سے رات 10بج کر15منٹ پر روانہ ہو گی۔اسی طرح(Dn/2) خیبرمیل پشاور کینٹ سے رات 10بجے روانہ ہو گی۔ گرین لائن(Up/5)کراچی سے رات 10بجے روانہ ہو گی، تیز گام(up/7) کراچی کینٹ سے شام5بجے روانہ ہو گی۔علامہ اقبال ایکسپریس Dn/10سیالکوٹ سے صبح 7بجے اور عوام ایکسپریسDn/14 پشاور کینٹ سے صبح 7بجے اور عوام ایکسپریس Dn/14 پشاور کینٹ سے صبح 8بج کر30منٹ پر روانہ ہوگی۔کراچی ایکسپریسUp/15 کراچی کینٹ سے شام4بج کر 30منٹ پر اور کراچی ایکسپریس Dn/16 لاہور سے شام5 بجے روانہ ہو گی۔بہاؤالدین زکریا ایکسپریس Up/25 کراچی سٹی سے شام 5بج کر30منٹ پر اور بہاؤالدین زکریا ایکسپریس Dn/26 ملاتان سے شام4بجے روانہ ہوگی۔پاک بزنس Dn/34 لاہور سے شام 4بجے روانہ ہو گی اورسرسید ایکسپریسDn/35 کراچی کینٹ سے رات 9بجے روانہ ہو گی۔سر سید ایکسپریس Dn/36 راولپنڈی سے دوپہر 1بج کر 30 منٹ پر روانہ ہوگی۔ فرید ایکسپریس dn/38 صبح 5بجے روانہ ہو گی۔ جعفر ایکسپریس Dn/40 پشاور سے صبح 7بجے روانہ ہو گی۔قراقرم ایکسپریس Up/41 کراچی کینٹ سے سہہ پہر3بج کر30 منٹ پر، شاہ حسین ایکسپریس Up/43 کراچی کینٹ سے شام 7بج کر 30منٹ پر، شاہ حسین ایکسپریسDn/44 لاہور سے 7بج کر30منٹ پر، رحمان بابا ایکسپریس Up/47 کراچی کینٹ سے دن10بجے، سبک رفتار Up/101 لاہور سے صبح 7بجے،مہر ایکسپریس Dn/127 ملتان سے شام6بجے، مہر ایکسپریسDn/128 راولپنڈی سے شام 6 بجے، سکھر ایکسپریس Dn/146 جیکب آباد سے شام 6بج کر45 منٹ پر روانہ ہوں گی جبکہ موہنجو داڑو Up/213 کراچی سٹی سے دوپہر دو بجے اور سر سید ایکسپریسUp/35، Dn/36 کراچی کینٹ ریلوے اسٹیشن کی بجائے اب ڈرگ اسٹیشن سے روانہ ہو اکرے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں