پاکستان تحریک انصاف ویلفیئر ونگ اور کلفٹ ہسپتال کا ایم او یو سائن

گجرات(نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف ویلفیئر ونگ کی مرکزی قیادت کا وفد کے ہمراہ دورہ گجرات۔وفد میں ایم پی اے کے پی کے حاجی ملک منصف خان، چوہدری لیاقت علی گوندل اسلام آباد،چوہدری ماجد،ودیگر بھی موجود تھے۔پاکستان تحریک انصاف ویلفیئر ونگ کے مرکزی صدر حبیب ملک اورکزئی پاکستان تحریک انصاف ویلفیئر ونگ کے مرکزی نائب صدر آغا شیراز ملک نے ڈسٹرکٹ گجرات ویلفیئر ونگ،گوجرانوالہ ویلفیئر ونگ، سیالکوٹ ویلفیئر ٹیم کے ہمراہ عائشہ بشیر ٹرسٹ کلفٹ ہسپتال کا دورہ کیا پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی قیادت جب کلفٹ ہسپتال پہنچی تو ڈائریکٹر کلفٹ ہسپتال ڈاکٹر اعجاز بشیر نے اپنی تمام ٹیم اور ویلفیئر ونگ ڈسٹرکٹ گجرات کی باڈی کے ڈویژن گوجرانوالہ اور سیالکوٹ کے تمام عہدیداروں کے ہمراہ ان کا نے پر تپاک استقبال کیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں تلائی ہار پہنائے گئے پھولوں کے گلدستے پیش کیے گئے۔ ڈاکٹر اعجاز بشیر نے ویڈیوز کلپ ونڈ اسکرین پر چلا کر ہسپتال میں ہونے والی تمام ویلفیئر خدمات بارے بریفنگ دی ڈائریکٹر ڈاکٹر اعجاز بشیر نے ویلفیئر ونگ کی مرکزی قیادت کے ساتھ ایم او یو سائن کیا اس موقعہ پر ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی بھرپور شرکت۔ پاکستان تحریک انصاف ٹائیگر فورس اور پاکستان تحریک انصاف خواتین قیادت نے بھی شرکت کی،اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف ویلفیئر ونگ کی مرکزی قیادت پاکستان ویلفیئر ونگ کے صدر حبیب ملک اورکزئی اور انصاف ویلفیئر ونگ کے مرکزی نائب صدر آغا شیراز ملک نے تمام عپدے داران اور ڈاکٹر اعجاز بشیر کا شکریہ ادا کیا اور شرکاء سے خطاب کیا بعدازاں کلفٹ ہسپتال کے مختلف شبعہ جات کا وزٹ کیا زیر علاج مریضوں سے ملاقات کی اور ملک و قوم کے لیے دعا بھی کروائی۔شرکاء میں ڈسٹرکٹ گجرات ویلفیئر ونگ کے صدر ندیم ڈار، جنرل سیکرٹری سید قنوزالقادر بخاری نائب صدر شہزاد عبداللہ،نورین اشفاق صدر ویمن ونگ گجرات،نرگس شاہین،شاہین مہر کھاریاں، چوہدری ذیشان یونس ٹانڈہ،سٹی صدر ویلفیئر ونگ گجرات چوہدری سلیمان چیمہ، احمد سلطان چیمہ، عمر ذیشان علوی، شاذب بشیر چیمہ، کپٹن ٹائیگر فورس ناصر حسین، نائب صدر ضلع گوجرانوالہ ویلفیئر ونگ چوہدری مبشر چیمہ، چوہدری امان اللہ واڑئچ بھاگووال کلاں، عرفان پرویز چک مہمند گجرات، چوہدری عبدالغفار کوٹلی کوہالہ یونین کونسل بھراج،ٹائیگر فورس سید وجیہہ علی شاہ، ٹائیگر فورس سید علی اکبر شاہ، ٹائیگر فورس سید علی نقی شاہ، ٹائیگر فورس عبداللہ شیخ،ٹائیگر فورس سید شیراز،اعجاز کٹھانہ، سید اعزاز شاہ، سید علی ریحان، سید احمد شاہ، محمد امجد چیمہ وزیر آباد بھرکوکی چیمہ، رانا عدنان، محمد شفیق، یاسر،محمد افضال، ابرار حسین، عثمان عزیز قادری لالہ موسی، عثمان علی بٹ صادق آباد، حسن مبشر لالہ موسی، ہاشم چیمہ، ہارون ناصر چھٹہ،بشارت علی بھٹی، اویس ریاض ایڈووکیٹ، ضیہم الرحمن کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں