ٹورسٹ گالہ کے سلسلے میں لاہور سے بنجوسہ لیک بائیکرز کا گجرات میں استقبال

گجرات (نمائندہ خصوصی) 27 ستمبر ٹورسٹ گالہ کے سلسلے میں لاہور سے بنجوسہ لیک آزاد جموں و کشمیر کے لئے کراس روٹ کلب انٹرنیشنل کے بائیکرز نے مکرم خان کی قیادت میں سوا سو کے قریب بائیکرز کا استقبال صدر گجرات پریس کلب محمود اختر محمود نے کیا اور تمام بائیکرز کو سرٹیفکیٹ دیئے۔ تقریب میں نو منتخب صدر گجرات چیمبر چوہدری وحید الدین ٹانڈہ نے بھی خصوصی شرکت کی اور بائیکرز کو شیلڈز اور سرٹیفکیٹ تقسیم کئے جبکہ صوبائی پارلیمانی سیکرٹری چوہدری سلیم سرور جوڑا کی طرف سے بائیکرز کو حلوہ پوڑی کا ناشتہ بھی کروایا گیا اور گجرات پریس کلب سے انہیں صبح کے وقت روانہ کیا گیا جبکہ قبل ازیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نو منتخب صدر گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری چوہدری وحید الدین ٹانڈہ نے کراس روٹ کلب انٹرنیشنل کے صدر مکرم خان کو یقین دلایا کہ آئندہ جب وہ گجرات سے گزریں گے تو ان کا گجرات چیمبر میں پرتپاک استقبال کیا جائے گا اور ان کے ساتھ ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مکرم خان پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں اور نوجوانوں سے بے راہروی سے بچانے کے لئے کراس روٹ کلب کے ذریعے صحت مند سرگرمیوں میں مشغول رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صدر گجرات پریس کلب محمو د اختر محمود نے بھی انہیں خراج تحسین پیش کیا اور گجرات پریس کلب کی طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔ مکرم خان نے کہا کہ گجرات والوں نے ہمیشہ ہمیں بہت زیادہ محبت اور پیار دیا ہے۔ ہم ان کی میزبانی کبھی نہیں بھلا سکتے۔اس موقع پر عامر بیگ، شاہد بشیر کمبوہ، ڈاکٹر رزاق غفاری، منیب الرحمان بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں