میونسپل کمیٹی کنجاہ کی غفلت یا بے بسی شہر میں گندگی کے ڈھیر صفائی کا نظام ابتر ہو گیا

گجرات(نمائندہ خصوصی)میونسپل کمیٹی کنجاہ کی غفلت یا بے بسی، کنجاہ میں گندگی کے ڈھیروں کی وجہ سے صفائی کا نظام ابتر ہوگیا۔ گلی محلوں میں اکثر مہینوں تک خاکروب نہیں جاتے، سرکلر روڈ اور لنکس روڈ کی صفائی بھی روزانہ کی بنیادوں پر ممکن نہ رہی، پورا شہر گندگی کا ڈھیر بنا ہوا۔ حکومتی نمائندے بھی خاموش تماشائی بن گئے۔ سوشل میڈیا پر لوگوں گلی محلوں اور مختلف چوکوں کی میں پڑے کوڑے کے ڈھیروں کی تصاویر لگا کر میونسپل حکام سے درخواستیں کرنے پر مجبور ہیں کہ خدارا صفائی کا نظام بہتر بنائیں، عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر گجرات سے پرزور اپیل کی ہے کہ کنجاہ میں صفائی کے نظام کوبہتر بنانے کے لیے مناسب اقدامات کیے جائیں، اگر عملہ صفائی کم ہے تو خدارا کنجاہ کے سویپرز کو دیہاتوں میں نہ بھیجا جائے پہلے شہر کی حالت بہتر بنانے پر توجہ دی جائے بصورت دیگر عملہ میں اضافہ حکومتی مشینری نے ہی کرنا ہے عوام سے تو ٹیکس حکومت نکلوالیتی ہے اور پائی پیسے کی چھوٹ بھی نہیں دی جاتی، میونسپل کمیٹی کنجاہ میں شہریوں کے ٹیکسوں سے پڑی رقم ہی صفائی پر خرچ کردی جائے تو شہر کی حالت بہتر ہوجاتی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں