میرے حلقہ کے بزرگ سا تھی گھروں میں رہیں اختیاطی تدابیر اپنائیں: حسین الٰہی

گجرات(نمائندہ خصوصی) پاکستا ن مسلم لیگ کے مرکزی راہنما ایم این اے چوہدری حسین الٰہی نے اپنے بیان میں کہا کہ میری حلقہ کے تمام بزرگوں، ساتھیوں سے درخواست ہے کہ اپنے گھروں میں رہیں اور معمول کے مطابق اپنے ہاتھ دھوئیں اور اپنے ماحو ل کو صاف ستھرا رکھیں ہم اس پریشانی سے تبھی باہر نکل سکتے ہیں جب احتیاطی تدابیر پر عمل کریں گے انہوں نے کہا کہ نوجوان اپنے بڑوں کا احترام کریں اور گھر میں رہیں اور اگر ضرورت پڑھ بھی جائے تو ماسک کے بغیر نہ نکلیں، مزید کہا کہ پورا ملک اس وقت دعا کر رہا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں اس بیماری سے نجات دلائے اور زندگی دوبارہ معمول کے مطابق بسر کر سکیں اللہ تعالیٰ ہماری مشکلات آسان کرے آمین!۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں