مہنگائی عروج پر با اثر دکاندار مہنگی اشیاء فروخت کر نے لگے

گجرات (نمائندہ خصوصی) شہر میں مہنگائی عروج پر، عوام کی مشکلات میں اضافہ، بااثر دکاندار غیر معیاری اشیائے خوردو نوش انتہائی مہنگے داموں فروخت کرنے میں مصروف، انتظامیہ کی جانب سے جاری کئے گئے نرخنامے غائب، شہری مہنگے داموں ایکسپائر اشیائے خوردو نوش خریدنے پر مجبو، بچوں کے پاپڑ اور ٹافیاں بھی انتہائی ناقص تفصیلات کے مطابق شہر سرائے عالمگیر کے بازاروں اور خصوصا گلی محلوں میں قائم دکانوں پر خراب اشیائے خوردونوش انتہائی مہنگے داموں لوگوں کو فروخت کی جا رہی ہیں، بچوں کی ٹافیاں، چورن، پاپڑ انتہائی ناقص اور مضر صحت ہونے کی وجہ سے بچوں میں پیٹ کی بیماریاں زیادہ ہو گئیں جبکہ محلوں میں دکانوں سے کھلے سیگریٹ کی فروخت بھی جاری ہے۔ عوامی حلقوں نے متعلقہ انتظامیہ سے فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں