مہنگائی سے تنگ عوام کیلئے نئی مشکل 7ماہ کی فیسوں کا مطالبہ کر دیا

گجرات (نمائندہ خصوصی) مہنگائی سے تنگ عوام کیلئے نئی مشکل سکولوں نے 7ماہ کی فیسوں کا مطالبہ کردیا محکمہ تعلیم خاموشی تماشائی تفصیل کے مطابق ملک میں جاری مہنگائی بدترین لہر نے عوام کی کی زندگی مزید مشکل بنا دی ہے اس نئی مشکل کا اضافہ سکولوں کی گذشتہ7ماہ کی فیسوں کی شکل میں ہے کروناوائرس کے باعث لاک ڈٖاؤن کے دوران سکولوں کی بندش کے سبب مختلف پرائیویٹ تعلیمی اداروں نے بچوں کے والدین سے 7ماہ کی فیسیں یکمشت ادا کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے جسکے باعث مہنگائی کے ہاتھوں پریشان عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے دوسری طرف محکمہ تعلیم کی جانب سے اس حوالے سے مکمل خاموشی کا مظاہر ہ کیا جارہا ہے جس سے عوام کی پریشانی میں مزید اضافہ ہوگیا ہے عوامی وسماجی حلقوں نے محکمہ تعلیم کے اعلیٰ افسران سے مطالبہ کیا ہے کہ اس صورتحال کا فوری نوٹس لیکر عوام کو درپیش پریشان صورتحال کا ازالہ کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں