مڈ لینڈ ایڈ ٹرسٹ یوکے اورڈیسنٹ ویلفیئر سوسائٹی راشن تقسیم کریگی

گجرات(نمائندہ خصوصی)مڈ لینڈ ایڈ ٹرسٹ یوکے اورڈیسنٹ ویلفیئر سوسائٹی گجرات کی طرف سے کرونا وائرس کی وجہ سے متاثر ہونے والے مزدوروں کی امداد کیلئے راشن تقسیم کیا جائے گا اس سلسلہ میں پیکج بنایا جا رہا ہے، ڈیسنٹ ویلفیئر سوسائٹی ہمیشہ عوام کے دکھ درد میں برابر کی شریک ہیں آفس منیجر ڈیسنٹ ویلفیئر سوسائٹی جنید سلیم نے کہا کہ ڈیسنٹ ویلفیئر سوسائٹی اس سلسلہ میں کام کر رہی ہے اور غریب اور مستحق افراد کی خدمت کیلئے بھرپور طریقہ سے کام کیا جائے گا اور اس مصیبت کی گھڑی میں کسی کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، ڈیسنٹ ویلفیئر سوسائٹی ہمیشہ غریب عوام کے دکھ درد میں برابر کا شریک ہوتی ہے۔ڈاکٹر اعجاز بشیر،ڈاکٹر عبدالرشید گیٹرڈ،خواجہ محمد اسلم کی نگرانی میں یہ سامان تقسیم کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں